قومی

Deals are not cut like this, please trust Judges: ڈیل ایسے نہیں ہوتی جیسا آپ سمجھ رہے ہیں،آپ ججز پر بھروسہ رکھیں، پی ایم مودی کے ساتھ پوجا کرنے پر چیف جسٹس کی وضاحت

جدید ہندوستان میں عدلیہ کا کردار کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان کے 50ویں چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے شرکت کی اور وہاں میڈیا کے کئی سوالوں کا جواب بھی دیا ۔ اس دوران انہوں نے 11 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پوجا کرتے ہوئے تصویروں کے سیاسی تناظر پر سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ساتھ میں چیف جسٹس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ججوں پر بھروسہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان معاملات، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کچھ تبادلے سماجی حالات میں ہوتے ہیں، تو یہ عدالت کے کام کاج کے لیے ایک معمول کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ  ڈیل اس طرح کبھی نہیں ہوتے ہیں (اس طرح کی بات چیت کے دوران) لہذا براہ کرم ہم پر اعتماد کریں۔ ہم یہاں سودے بازی کے لیے نہیں ہیں۔

ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے گھر آئے تھے، یہ کوئی عوامی تقریب نہیں تھی۔ میرے خیال میں آپ جانتے ہیں کہ اس میں کچھ غلط نہیں تھا، اس کی عام  وجہ یہ ہے کہ یہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان عام ملاقات ہے، یہاں تک کہ سماجی سطح پر بھی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ماضی کی طرف دیکھتے ہوئے وہ دوسرے ججوں یا قائد حزب اختلاف کو شامل کرکے فریم کو تبدیل کرنا پسند کریں گے، جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ اس طرح تو یہ ایک سلیکشن کمیٹی بنا دیا ہوتا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کو شامل نہیں کروں گا کیونکہ یہ سنٹرل ویجیلنس کمشنر یا سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے سلیکشن کمیٹی نہیں ہے۔

کئی معاملات میں عدالتوں کی جانب سے ضمانت نہ دینے کے معاملے پر چیف جسٹس چندرچوڑ نے کہا کہ “یہ ان کے لیے انتہائی تشویشناک بات ہے۔ بطور سی جی آئی یہ پیغام کہ ضمانت استثنیٰ کی بجائے اصول ہے ،ٹرائل کورٹس تک نہیں پہنچا ہے، جو ضمانت دینے سے گریزاں ہیں۔اپنے لئے بات کرتے ہوئے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں نے اے سے زیڈ تک – ارنب سے لے کر زبیر تک  کوضمانت دی ہے۔ یہ میرا فلسفہ ہے۔عدالتی تقرریوں پر، سی جے آئی چندرچوڑ نے کہا کہ کالجیم نے اپنا کام کردیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ حکومت زیر التواء سفارشات کو جلد منظور کرے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

8 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

2 hours ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

2 hours ago