قومی

SP MP Iqra Hasan detained: اقرا حسن کو سہارنپور پولیس نے حراست میں لے لیا، متاثرہ کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملنے پہنچی تھیں سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ، دیکھیں ویڈیو

کیرانہ کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سہارنپور پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانے میں بٹھایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کی ڈی آئی جی سے بحث بھی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اقرا حسن ایک قتل کے معاملے میں مہلوک کی ماں کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملنے پہنچی تھیں۔ مہلوک کے قتل کے الزام میں پہلے دولوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے، لیکن متاثرہ فیملی تین دیگرملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہے۔ مہلوک کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس ملزمین کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

پولیس پرصحیح برتاو نہ کرنے کا الزام

بتایا جا رہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ اقرا حسن متاثرہ فیملی کے ساتھ ڈی آئی جی سے ملنے پہنچی تھیں۔ ڈی آئی جی نے ان سے کہا کہ اس معاملے میں جانچ چل رہی ہے۔ آپ یہاں سے جائیے، کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد اقرا حسن ڈی آئی جی دفترکے باہرکھڑی تھیں تو پولیس نے کہا کہ یہاں پرجام لگ سکتا ہے، اس لئے یہاں سے جائیے۔ باتوں باتوں میں پولیس اور سماجوادی پارٹی کی ایم پی کے درمیان بحث ہوگئی۔ بعد میں خاتون پولیس اہلکاراقرا حسن کو لے کرتھانے گئی اورکچھ وقت تک تھانے میں بٹھائے رکھا۔

دیکھئے ویڈیو

پولیس کے ساتھ اقرا حسن کی ہوئی بحث

پولیس اورسماجوادی پارٹی کی ایم پی کے درمیان بحث کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس میں دیکھا جا رہا ہے کہ اقرا حسن کہہ رہی ہیں کہ ڈی آئی جی کا برتاو ٹھیک نہیں ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ جائیے یہاں سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے یہاں پرکھڑے ہوکربات چیت بھی نہ کریں۔ آپ لوگ مجھ پردباو بنا رہے ہیں۔ وہیں ویڈیو میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہا ہے کہ پولیس کا رویہ رکن پارلیمنٹ کے تئیں اتنا خراب ہے تو عام لوگوں کے بارے میں کیا ہوگا۔ پولیس ہماری نہیں سن رہی ہے۔ اقرا حسن نے کہا کہ خواتین انصاف کی امید لے کریہاں آئی تھیں، لیکن پولیس نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

JAISHANKAR SLAMS PAKISTAN AT UN: ’ایک دہشت گرد ملک مجھ سے یہ سوال پوچھ رہا ہے…‘ UNGA میں ایس جے شنکر کا پاکستان پر دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…

22 minutes ago

Sikkim Rimbi Landslide: سکّم میں بارش کا قہر، ملبے کی زد میں گھر اور سڑکیں، 32 مکانات اب بھی خطرے میں

گلیشنگ ضلع کے رمبی گاؤں میں دیر رات بڑا لینڈ سلائیڈ، 2 مکانات مکمل طور…

24 minutes ago

CEC Gyanesh Kumar Dispute: انتخابی کمیشن کے وہ 2 افسر جنہوں نے فیصلوں پر اٹھائے سوال، جانیے سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی کی پوری پروفائل

انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…

1 hour ago