اتر پردیش میں ضمنی انتخابات کے تعلق سے بی جے پی کے ترجمان ایس این سنگھ نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے الفاظ کو دہراتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پر طنز کیا ہے۔ ایس این سنگھ نے کہا کہ دیکھیئے، اتر پردیش میں اکھلیش یادو جی کی انا ہار گئی ہے، ٹھیک ہے؟ اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اتحاد میں طاقت ہے۔ جو بات وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ہم ایک رہیں گے تو سیف رہیں گے،بٹیں گے تو کٹیں گے اور آج اتر پردیش کے نتائج نے دکھایا ہے کہ جو لوگ منفی سیاست کرتے تھے، جو تقسیم کی سیاست کرتے تھے، آج وہ خود ہی غائب ہوگئے ہیں اور اتر پردیش کی عوام نے کس کو چنا؟ عوام نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترقی کا انتخاب کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان کیا جاچکا ہے ۔ ان سیٹوں میں سے 4 سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے پاس، 3 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس، جبکہ ایک ایک سیٹ نشاد پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے پاس تھیں ۔لیکن اب تک کے نتائج میں بی جے پی سات سیٹوں پر جیت درج کرتی نظرآرہی ہے جبکہ سماجوادی پارٹی صرف دو سیٹیں بچا پارہی ہیں۔
یاد رہےکہ اتر پردیش کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کم از کم 20 راؤنڈز سیسماؤ میں اور زیادہ سے زیادہ 32 راؤنڈ کنڈرکی، کرہل، پھول پور اور ماجھوان میں ہورہی ہے۔ گنتی کے مقام پر تین درجوں کی سیکورٹی کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ الیکشن میں ہر سیٹ پر بی جے پی اور ایس پی سے مقابلہ ہے۔ بی ایس پی نے بھی کچھ سیٹوں پر انتخابات کو سہ رخی بنانے کی کوشش کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…