قومی

Middle East Crisis: مغربی ایشیا بحران: راجیہ سبھا میں ایس جے شنکر کا نے کہا— ’بھارتیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح‘

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے بحران پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت بھارت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 67,000 بھارتی شہری محفوظ طریقے سے وطن واپس آ چکے ہیں اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ تمام بھارتی شہری بلاخطر واپس لائے جائیں۔ ایس جے شنکر نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ نہ صرف اس خطے بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑی چیلنج ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود ہر لمحہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مناسب حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

ایران کے ساتھ رابطے میں مشکلات، لیکن ریسکیو جاری
وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ اس وقت ایران میں قیادت کی سطح پر براہ راست بات چیت کچھ مشکل ہو گئی ہے، لیکن بھارت ہر ممکن ذرائع سے رابطہ قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے اور ایران نے بھارت کا شکریہ بھی ادا کیا کیونکہ بھارت نے انسانی بنیادوں پر ایرانی جنگی جہاز ‘لاون’ کو کوچی بندرگاہ پر رُکنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں بھارت کا سفارت خانہ ہائی الرٹ پر ہے اور وہاں موجود طلباء کی حفاظت کے لیے آرمینیا جیسے محفوظ راستے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک تقریباً 67,000 بھارتی شہری محفوظ طور پر وطن واپس آ چکے ہیں اور باقی شہریوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔

بھارت پر بڑھتے ہوئے اثرات
ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ یہ تنازعہ صرف دو ممالک تک محدود نہیں بلکہ اس کا براہِ راست اثر بھارت کی معیشت اور عوام کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے تین اہم نکات بتائے:

1. بھارتی شہریوں کا مستقبل: خلیج ممالک میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی مقیم ہیں، جن کی حفاظت اور ملازمتیں داؤ پر ہیں۔
2. توانائی کی حفاظت: بھارت اپنی زیادہ تر تیل اور گیس کی ضروریات انہی ممالک سے حاصل کرتا ہے اور جنگ کی صورت میں سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے اور قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
3. تجارتی نقصان: وزیر خارجہ نے کہا کہ اس تنازعے میں بھارت نے دو تجارتی جہاز کھو دیے ہیں جبکہ ایک جہاز اب بھی لاپتہ ہے۔

بات چیت ہی واحد حل
ایس جے شنکر نے زور دیا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ تمام فریقین کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یہ تنازعہ دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے، عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، جسے روکنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔ وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ بھارت تمام بھارتی شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کو مسلسل آگے بڑھائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

31 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

2 hours ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

3 hours ago