قومی

S Jaishankar Meets Putin: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روسی صدر پوتن سے کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام پر دیا زور

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جمعرات کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ جامع مذاکرات بھی کیے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’دوسری جنگِ عظیم کے بعد بھارت اور روس کے تعلقات دنیا کے سب سے مستحکم تعلقات میں شمار ہوتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جغرافیائی سیاسی ہم آہنگی، اعلیٰ سطحی قیادت کا رابطہ اور عوامی جذبات، ان تعلقات کی بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر منگل کو ماسکو پہنچے تھے، جہاں ان کا مقصد صدر پوتن کے متوقع دورۂ بھارت (نومبر یا دسمبر میں) سے متعلق امور کو حتمی شکل دینا بھی تھا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکہ نے بھارت کی جانب سے سستا روسی تیل خریدنے پر اعتراض کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر مجموعی طور پر 50 فیصد درآمدی محصولات عائد کر دیے ہیں۔ دوسری جانب روس نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے بھارت کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو امریکی پابندیوں سے بچانے کے لیے ایک ’’خصوصی میکانزم‘‘ فعال کر دیا ہے۔

روس نے بھارت اور روس کے توانائی تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے مغربی دباؤ کو ’’غیر منصفانہ‘‘ اور ’’نوآبادیاتی ذہنیت‘‘ قرار دیا ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بار پھر ہندوستان پر اضافی پابندیوں کی دھمکی دی ہے، جو کہ ٹرمپ دور کی موجودہ تجارتی پابندیوں کے علاوہ ہوں گی۔ ایسے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی روسی صدر سے یہ ملاقات اہم مانی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

27 minutes ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

50 minutes ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

1 hour ago

Asian Para Games 2026: وزیر اعظم مودی اور کھیل وزیر منسکھ مانڈویا نے مونا اگروال اور اونی لیکھرا کو مبارک باد دی

ایشین پیرا گیمز 2026 میں نشانے بازی کے مقابلے میں مونا اگروال نے طلائی اور…

2 hours ago