روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے شاندار استقبال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، جس کے بعد وزیراعظم مودی اور پوتن ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ یہ پوتن کا روس۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد پہلا بھارت دورہ ہے۔ ان کے اعزاز میں وزیراعظم نریندر مودی آج شام ایک نجی ڈنر کا اہتمام بھی کریں گے۔کہا جا رہا ہے کہ اس دوران بھارت اور روس کے درمیان کئی اہم معاہدے ہو سکتے ہیں، جن میں ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید بھی شامل ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا بھارت کا آخری دورہ 6 دسمبر 2021 کو ہوا تھا، یعنی روس۔یوکرین جنگ کے بعد وہ پہلی بار بھارت آ ئے ہیں۔
بھارت اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پریہ دورہ
صدر پوتن کا یہ دورہ بھارت اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔ 2000 میں صدر پوتن اور بھارت کے اُس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کیے تھے، جس سے اس تعلق کا آغاز ہوا۔
پوتن کا سرکاری پروگرام:
پوتن کا سرکاری پروگرام جمعہ 5 دسمبر کو ہوگا۔ اس کا آغاز راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو کے ساتھ ملاقات سے ہوگا۔ وہاں سے صدر پوتن راج گھاٹ جا کر یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس جائیں گے۔ سربراہی اجلاس کے دوران پوتن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے، جہاں خام تیل کے سودے، ایس 400 میزائل سسٹم کی خرید اور فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔
پوتن روسی سرکاری براڈکاسٹر آر ٹی کے نئے انڈیا چینل کا افتتاح کریں گے
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پوتن کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ بھی دیں گی۔ اجلاس کے بعد پوتن روسی سرکاری براڈکاسٹر آر ٹی کے نئے انڈیا چینل کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ صدر مرمو کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے بھارت سے روانہ ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…