قومی

Pahalgam Terror Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے پر آر ایس ایس کا سخت ردعمل– کہا “یہ ملک کی سالمیت پر حملہ ہے، سب کو مل کر مذمت کرنی چاہیے”

جموں و کشمیر کے پہلگام کے بیسرن وادی میں 22 اپریل 2025 کو پیش آنے والے خوفناک دہشت گرد حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں اتر پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو اور اوڈیشہ کے سیاح شامل ہیں، علاوہ ازیں نیپال اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ایک سیاح اور دو مقامی شہری بھی اس حملے کا نشانہ بنے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب بیسرن وادی میں بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔ اس واقعے کو 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد سب سے بڑا دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ایک بار پھر وادی میں سکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

آر ایس ایس کا بیان

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی یکجہتی اور سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ دتاتریہ ہوسبولے نے اس حملے کو “انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت” قرار دیتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر ایک آواز میں اس حملے کی مذمت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ متاثرین اور ان کے خاندانوں کے لیے فوری اور مکمل امدادی اقدامات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

سرکار سے سخت کارروائی کا مطالبہ

آر ایس ایس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے اور متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

8 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

9 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

10 hours ago