راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برسوں کا خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا میں غلامی کی نشانی(بابری مسجد) کو منہدم کر دیا گیا لیکن وہاں کسی اور مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کار سیوکوں نے کہیں بھی فساد نہیں کیا۔ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس پر آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ مندر بننا خوشی کی بات ہے۔ لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے اور اس بات کو ذہن میں رکھنا ہوگا کہ جس تپسیا کی وجہ سے یہ خواب پورا ہو رہا ہے وہ مستقبل میں بھی جاری رہے، تاکہ منزل حاصل ہو سکے۔ ایسا کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پوری قوم متحد اور مضبوط ہو جائے گی تو وہ دنیا کی تمام برائیوں کو دور کرے گی اور پھر ‘وشوا گرو’ بن جائے گی۔
سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “اتنی زبانیں، دیوی دیوتائیں، متنوع مذاہب ہونے کے باوجود، ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔
قابل ذکر ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو بھی 22 جنوری کو ایودھیا میں ہونے والی رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت کو رام مندر کی تعمیر کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا اور وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ایگزیکٹو صدر آلوک کمار نے مدعو کیا ہے۔حالانکہ مہمان خصوصی کی لسٹ میں پی ایم مودی کے بعد دوسرا نام ان کا ہی ہے اور سب سے اخیر میں مندر کے پنڈت کا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…