قومی

RSS Chief Mohan Bhagwat On Indian Nationalism : ’بھائی چارہ ہی ہماری روایت، جھگڑا کرنا ہمارے مزاج میں نہیں‘، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا- قوم پرستی نہیں، قومیت ہمارا نظریہ

موہن بھاگوت نے کہا کہ بھائی چارہ ہماری بنیادی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھائی چارہ ہماری روایت ہے، لڑائی جھگڑا ہمارے مزاج میں نہیں ہے۔ ہم قوم پرستی نہیں بلکہ قومیت کی بات کرتے ہیں، کیونکہ متکبر قوم پرستی نے دو عالمی جنگیں کرائی تھیں“۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھارت کی سناتن روایت بھائی چارہ ہے، لڑائی جھگڑا ہمارے مزاج میں کبھی نہیں رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم ’نیشنلسٹ‘ یا ’قوم پرستی‘ کا لفظ استعمال نہیں کرتے بلکہ ’قومیت‘ کہتے ہیں۔

’ہمارا قوم کا نظریہ مغرب سے بالکل الگ‘
موہن بھاگوت نے کہا کہ ”ملک کے بارے میں حد سے زیادہ گھمنڈ نے دو عالمی جنگیں کرائیں۔ اسی وجہ سے آج بھی بہت سے لوگ ’قوم پرستی‘ کے لفظ سے گھبراتے ہیں۔ مغربی ممالک ہمارے قوم کے تصور کو سمجھ نہیں سکے، اس لئے انہوں نے اسے نیشل ازم کا نام دے دیا۔ ہمارا قوم کا نظریہ مغرب سے بالکل الگ ہے“۔

”مغرب کا نیشلزم بمقابلہ بھارت کی قومیّت“
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں قوم کا تصور محدود، جارحانہ اور توسیع پسندانہ رہا ہے، جبکہ بھارتی نقطۂ نظر میں قوم ایک زندہ تہذیبی اکائی ہے، جو پوری دنیا کو اپنا خاندان سمجھتی ہے۔ اسی لیے بھارت کبھی جارحانہ قوم پرستی کا شکار نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا۔

”راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا زور ہندو معاشرے کی یکجہتی پر“
پروگرام میں موہن بھاگوت نے ہندو معاشرے سے اپیل کی کہ چھوٹے موٹے اختلافات کو بھلا کر ایک جُٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمارا مزاج تنازعہ نہیں بلکہ مکالمہ ہے۔ بھائی چارے کی یہی روایت ہمیں عالمی رہنما بنائے گی“۔

”کسی کمیونٹی کے خلاف نہیں، ہندو راشٹر کا تصور“
موہن بھاگوت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں قوم پرستی اور ہندوتوا کی سیاسی تشریحات پر بحث شدید ہے۔ سنگھ کے سربراہ نے اپنے بیان سے واضح کر دیا کہ سنگھ کا ہندو راشٹر کا تصور کسی مخصوص کمیونٹی کے خلاف نہیں، بلکہ مجموعی بھارت کی ثقافتی ترقی اور بلندی کا پیغام ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

8 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

8 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

9 hours ago