قومی

Delhi Blast Case: دہلی دھماکہ کیس میں این آئی اے عدالت نے چار ملزمان کی تحویل میں 10 دن کی توسیع کردی، این آئی اے نے مزید تفتیش کیلئے مانگا ریمانڈ

نئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہفتے کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے دہلی دھماکہ کیس میں گرفتار چار ملزمان کی تحویل میں 10 دن کی توسیع کر دی۔ ان ملزمان میں ڈاکٹر مزمل شکیل گنائی (پلوامہ، جموں و کشمیر)، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر (اننت ناگ، جموں و کشمیر)، ڈاکٹر شاہین سعید (لکھنؤ، اتر پردیش) اور مفتی عرفان احمد وگے (شوپیاں، جموں و کشمیر) شامل ہیں۔ ملزمان کو این آئی اے کی حراست کی مدت مکمل ہونے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ خصوصی این آئی اے جج انُج بجاج چندن نے بند کمرے میں سماعت کے بعد این آئی اے کی تحویل میں توسیع کا حکم دیا۔

این آئی اے کی جانب سے مزید پوچھ گچھ کی درخواست

ایجنسی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دہلی دھماکہ کیس کی تفتیش اور ملزمان کے کردار کی مزید جانچ کے لیے ریمانڈ کی مدت میں اضافہ ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس سے متعلق قانونی کارروائی کے تحت مزید تین ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔

گرفتار افراد کی مجموعی تعداد چھ ہوئی

این آئی اے نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 10 نومبر کو لال قلعہ کے باہر ہونے والے دھماکے سے متعلق مزید چار مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے بعد اس کیس میں گرفتار افراد کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ یہ گرفتاریاں سری نگر (جموں و کشمیر) میں کی گئیں اور ملزمان کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے حکم پر تحویل میں لیا گیا۔

پہلے گرفتار شدہ ملزمان سے بھی تفتیش جاری

ایجنسی کے مطابق اس سے قبل عامر رشید علی کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے نام پر دھماکے میں استعمال ہونے والی کار رجسٹرڈ تھی، جبکہ جاسر بلال وانی عرف دانش کو اس الزام پر پکڑا گیا کہ اس نے حملہ کرنے والے دہشت گرد کو تکنیکی مدد فراہم کی۔ دونوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تفتیشی ادارہ مکمل دہشت گردانہ سازش کو بے نقاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دھماکے میں 15 افراد ہوئے تھے ہلاک

دہلی میں 10 نومبر کو لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ہنڈائی i20 گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے کو یہ کیس حملے کے فوراً بعد وزارت داخلہ کی جانب سے سونپا گیا تھا اور یہ ادارہ مختلف ریاستی پولیس یونٹس کی مدد سے دہشت گرد گروہ کے تمام ارکان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

WPL 2027 Auction: کون ہیں 15 سالہ اوما کاشوی؟ ڈبلیو پی ایل نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے کم عمر کھلاڑی بنیں

اوما بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت…

1 hour ago

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

3 hours ago