قومی

Amethi Lok Sabha Election: امیٹھی سے کانگریس امیدوار ہو سکتے ہیں رابرٹ واڈرا،  اسمرتی ایرانی کے خلاف الیکشن لڑنے کے متعلق کہی بڑی بات

Lok Sabha Election 2024: اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ کو کبھی کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ یہ سیٹ ہمیشہ کانگریس کے پاس رہی، لیکن 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے کانگریس کے اس قلعے کو گرا دیا۔ یہاں گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا تھا۔ اسمرتی ایرانی نے راہل گاندھی کو نا قابل فراموش شکست دے کر یہ سیٹ بی جے پی کی جھولی میں ڈال دی تھی۔

راہل گاندھی وائناڈ سیٹ سے لڑیں گے الیکشن

اب راہل گاندھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس سیٹ سے نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے وائناڈ سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس دوران یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ کانگریس پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کو امیٹھی سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔

عوام نے اسمرتی ایرانی کو جتا کر غلطی کی: واڈرا

ان قیاس آرائیوں کے درمیان رابرٹ واڈرا کا ایک بیان بھی آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے امیٹھی یا ملک کے کسی بھی کونے کی نمائندگی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں رکن پارلیمنٹ بننے کا فیصلہ کرتا ہوں تو امیٹھی کے لوگ مجھ سے اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ گاندھی خاندان نے برسوں تک رائے بریلی، امیٹھی اور سلطان پور میں سخت محنت کی۔ “امیٹھی کے لوگ واقعی موجودہ ممبر پارلیمنٹ سے ناراض ہیں، انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے انہیں منتخب کر کے غلطی کی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کو مل رہی ہے جان سے مارنے کی دھمکی، مختار انصاری کے گھر جانے سے ناراض ہیں کچھ لوگ

’’لوگ امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں‘‘

رابرٹ واڈرا نے یہ بھی کہا کہ امیٹھی کے لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے اسمرتی ایرانی کو منتخب کر کے غلطی کی ہے۔ اب یہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد الیکشن لڑے۔ یہ لوگ امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

اتر پردیش میں کانگریس کی انتخابی کمیٹی نے گزشتہ ماہ “متفقہ طور پر سفارش” کی تھی کہ گاندھی خاندان کے افراد کو امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں سے الیکشن لڑنا چاہیے۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی 2004 سے رائے بریلی کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ اب وہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

14 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago