قومی

India successfully tests ballistic missile Agni-Prime: ہندوستان نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کیا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: ہندوستان نے اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے نئی نسل کے بیلسٹک میزائل ‘اگنی پرائم’ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ تجربہ بدھ کی شام کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ تمام تجرباتی مقاصد میزائل کی قابل اعتماد کارکردگی سے حاصل کیے گئے۔ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (SFC) نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن (DRDO) کے ساتھ مل کر 1000 سے 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا فلائٹ ٹیسٹ کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کامیاب ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او، ایس ایف سی اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے مسلح افواج کی طاقت مزید مضبوط ہوگی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، “ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے ساتھ مل کر نئی نسل کے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ 3 اپریل کو اوڈیشہ کے سمندر میں واقع اے پی جی عبدالکلام جزیرے سے شام 7 بجے کے قریب کیا۔”

بیان میں کہا گیا کہ “تمام آزمائشی مقاصد میزائل کی قابل اعتماد کارکردگی کے ساتھ حاصل کیے گئے جیسا کہ ٹرمینل پوائنٹ پر واقع دو ڈاؤن رینج جہازوں سمیت مختلف مقامات پر تعینات متعدد رینج سینسرز کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ڈیٹا سے تصدیق ہوتی ہے۔” چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان، ایس ایف سی کے سربراہ اور ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی فوج کے سینئر افسران نے اس ٹیسٹ کو دیکھا۔ سی ڈی ایس جنرل چوہان اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے کامیاب ٹیسٹ کے لیے ایس ایف سی اور ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی تعریف کی۔

پچھلے مہینے، ہندوستان نے اپنے ‘مشن دیویاسترا’ کے تحت ایک سے زیادہ انڈیپنڈنٹ ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (MIRV) کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ اگنی-V میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس ٹیسٹ کو انجام دے کر ہندوستان ایسی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہوگیا۔ MIRV خصوصیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ایک ہی میزائل مختلف مقامات پر مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اگنی-5 میزائل کی 5000 کلومیٹر تک مار کرنے کی رینج ہے۔ میزائل کی رینج چین کے شمالی حصے کے ساتھ ساتھ یورپ کے کچھ علاقوں سمیت تقریباً پورے ایشیا تک پھیلی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی، اگنی-1 سے اگنی-4 سیریز کے میزائلوں کی رینج 700 کلومیٹر سے 3500 کلومیٹر تک ہے اور انہیں پہلے ہی تعینات کیا جا چکا ہے۔

گزشتہ سال جون میں ہندوستان نے رات کے وقت ‘اگنی پرائم’ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ پچھلے سال اپریل میں، ہندوستان نے اپنے بیلسٹک میزائل دفاعی پروگرام کے حصے کے طور پر خلیج بنگال میں اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں ایک بحری جہاز سے ‘اینڈو ایٹموسفیرک انٹرسیپٹر میزائل’ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امیٹھی سے کانگریس امیدوار ہو سکتے ہیں رابرٹ واڈرا، اسمرتی ایرانی کے خلاف الیکشن لڑنے کے متعلق کہی بڑی بات

سمندر میں میزائل تجربے کا مقصد بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا تھا۔ اس ٹیسٹ کے بعد ہندوستان ایسی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے خصوصی گروپ میں شامل ہوگیا۔ ہندوستان زمین کی فضا کی حدود کے اندر اور باہر کسی بھی دشمن کی طرف سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت تیار کر رہا ہے۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

21 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago