بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو
پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے قافلے کو مدھے پورہ سے پٹنہ واپس آتے وقت ٹرک نے ٹکر مار دی۔ تیجسوی یادو اس حادثے میں بال بال بچ گئے، جبکہ ان کی سیکورٹی ٹیم کے تین ارکان زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ہفتہ کی صبح تقریباً 1.30 بجے ضلع ویشالی میں نیشنل ہائی وے-22 پر گورول ٹول پلازہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک نے آر جے ڈی لیڈر کے قافلے کی ایک گاڑی کو تیز رفتاری سے پیچھے سے ٹکر مار دی۔
حادثے کے بارے میں تیجسوی یادو نے بتایا کہ ان کا قافلہ سڑک کے کنارے ایک ڈھابے پر چائے پینے کے لیے رکا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ایک گاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے موقع پر افراتفری مچ گئی۔ تیجسوی یادو گاڑی سے 5 فٹ دور تھے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔
اس واقعہ کو انتہائی سنگین اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے نامہ نگاروں سے کہا، ’’اگر گاڑی تھوڑی اور آگے بڑھ جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا‘‘۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کے حفاظتی انتظامات کا فوری جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کی سیکورٹی ٹیم کے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کے سر پر چوٹ آئی ہے اور وہ طبی نگرانی میں ہے، حالانکہ تمام کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پالیا۔ ٹرک کو گورول ٹول پلازہ پر روکا گیا اور ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔
حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے پر سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ آر جے ڈی کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے تیجسوی یادو کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی سیکورٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔
انہوں نے معاملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حزب اختلاف کے لیڈران نے اس واقعے کو افسوسناک اور ریاست کے سیکورٹی ادارے کی ناکامی قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
نیپال میں بلند پہاڑی علاقوں اور ماؤنٹ ایورسٹ کے اطراف سیاحوں اور کوہ پیماؤں کو…
راجیہ اتسو کی اختتامی تقریب کے دوران ریاست کی خواتین کے لیے چلائی جانے والی…
پونے میٹرو لائن-3 کی سب سے خاص بات اس میں خواتین کی بڑی شمولیت ہے۔…
بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…
دندروا دھام مندر کی سب سے مشہور روایت ایک سنت کی بیماری سے جڑی ہوئی…
نشستوں کے حساب سے ریپبلکن پارٹی کو ایوانِ نمائندگان میں معمولی اکثریت حاصل ہے، جہاں…