قومی

Eid-ul-Adha 2025: ملک بھر میں منایا جا رہا ہے عیدالاضحیٰ کا تہوار، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عیدالاضحیٰ پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ دونوں نے اسے ایکس پوسٹ کے ذریعے اسے ہم آہنگی اور امن کے تانے بانے میں بنے تہوار سے تعبیر کیا ہے۔

دروپدی مرمو نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

در جمہوریہ دروپدی مرمو کے سوشل میڈیا ہینڈل X پر لکھا گیا ہے، ’’عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص طور پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ یہ تہوار قربانی، ایمان اور بہت سے عظیم نظریات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ آئیے، اس پرمسرت موقع پر، ہم سب ملکر معاشرے کے لیے لگن کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عزم کریں۔‘‘

 

پی ایم مودی نے نیک خواہشات کا کیا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر مبارکباد کا پیغام شیئر کیا۔ لکھا، ’’عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہم آہنگی کو تحریک دے اور ہمارے معاشرے میں امن کے تانے بانے کو مضبوط کرے۔ سبھی کی اچھی صحت اور خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

 

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

11 hours ago