قومی

RJD expelled former MLA: سابق رکن اسمبلی سیتارام یادو اور ان کے بیٹوں کے خلاف آر جے ڈی کا ایکشن، 6 سال کے لیے کیا پارٹی سے معطل

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تین لیڈروں کو چھ سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے سابق رکن اسمبلی سیتارام یادو، ان کے بیٹے راکیش رنجن عرف ومل یادو اور بڑے بیٹے راجیش کمار یادو کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی آر جے ڈی کے قومی صدر کی ہدایت کے مطابق کی گئی ہے۔

اطلاعات  کے مطابق، سیتارام یادو کو 2015 میں بہار اسمبلی انتخابات میں کھجولی اسمبلی حلقہ (نمبر 33) سے آر جے ڈی کا امیدوار بنایا گیا تھا، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور 2015 سے 2020 تک رکن اسمبلی رہے۔ 2020 کے انتخابات میں بھی پارٹی نے انہیں اسی حلقہ سے امیدوار بنایا تھا، لیکن وہ ہار گئے۔ اس کے بعد، اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے جب آر جے ڈی نے کھجولی سیٹ سے برجکیشور یادو کو اپنا امیدوار بنایا، تب سے سیتارام یادو پارٹی کے فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے۔

اپنے بیٹے کے لیے پارٹی کے امیدوار کے خلاف مہم چلائی

پارٹی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں ذکر ہے کہ اس بار انہوں نے اپنے بیٹے راکیش رنجن عرف ومل یادو کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا اور بڑے بیٹے راجیش کمار کے ساتھ مل کر پارٹی کے بااختیار امیدوار کے خلاف مہم چلائی۔ آر جے ڈی نے کہا کہ مہم کے دوران تینوں نے پارٹی اور اس کے امیدوار کے خلاف گمراہ کن مہم چلانے کے ساتھ ساتھ غیر شائستہ زبان کا بھی استعمال کیا۔

پارٹی نے مزید کہا کہ انہیں کئی بار سمجھایا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کی امیدواری واپس لیں اور آر جے ڈی کے بااختیار امیدوار کی حمایت کریں، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ پارٹی نے اسے آر جے ڈی کو نقصان پہنچانے اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی منظم سازش قرار دیا۔ آر جے ڈی نے واضح کیا کہ یہ معاملہ پارٹی ڈسپلن کی سخت خلاف ورزی ہے، اس لیے تنظیم نے مجبوراً سیتارام یادو، ان کے امیدوار بیٹے راکیش رنجن عرف ومل یادو اور بڑے بیٹے راجیش کمار یادو کو فوری طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

10 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

11 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

12 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

13 hours ago