قومی

Rjd crisis after bihar election chaos: بحران کا شکار آر جے ڈی!  بہار میں بگڑتے حالات، رابڑی کی  رہائش گاہ پر ہنگامہ، اب کیا کریں گے تیجسوی یادو ؟

بہار اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل کی بھاری شکست کے بعد پارٹی کے اندرونی حالات بگڑ گئے ہیں۔ شکست کا ملبہ تیجسوی یادو کے مشیر اور راجیہ سبھا رکن سنجے یادو پر ڈال دیا گیا ہے۔ پیر کو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے فوراً بعد، لالو یادو کے حامیوں نے پہلے رابڑی دیوی کی رہائش گاہ کے باہر زبردست ہنگامہ کیا اور پھر اندر گھس کر لالو یادو کی موجودگی میں ہی سنجے یادو کے خلاف نعرے بازی کی۔

اندر اور باہر ہنگامہ

آر جے ڈی کارکن کھلے عام پارٹی کی بدحالی کے لیے سنجے یادو کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ کارکنوں نے ’’ہریانہ جاؤ‘‘ جیسے نعرے لگائے، جس کی وجہ سے رابڑی رہائش گاہ کے اندر بھی افراتفری کا ماحول بن گیا۔ کارکنوں کا الزام ہے کہ سنجے یادو نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ہے اور انہی کی وجہ سے تیجسوی نے سیٹ بٹوارے میں کانگریس کے ساتھ ٹھیک تال میل نہیں بٹھایا اور اتحادی جماعتوں کے درمیان 11 سیٹوں پر ‘فرینڈلی فائٹ’ کو نہیں سنبھال سکے۔ دو دن پہلے، لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے بھی سوشل میڈیا پر سنجے یادو پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے کا نام لینے پر انہیں گالی دی گئی اور چپل چلائی گئی۔ وہیں انتخابات کے دوران بھی کئی لیڈروں نے سنجے یادو پر پیسہ لے کر ٹکٹ کاٹنے کا الزام لگایا تھا۔

تیجسوی یادو کیا کریں گے؟

پارٹی کے قریب ترین مشیر کے خلاف خاندان اور کارکنوں کا غصہ پھوٹنے کے بعد تیجسوی یادو کے سامنے بڑا چیلنج کھڑا ہو گیا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا تیجسوی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے سنجے یادو کو ہٹا کر کارکنوں کے غصے کو ٹھنڈا کریں گے؟ کیا وہ اپنے کور ووٹ بینک کے درمیان اپنی قیادت کو مضبوط کر پائیں گے اور اپنی بہن روہنی آچاریہ کے الزامات کا حل نکالیں گے؟

تیجسوی یادو کے سامنے بحران

این ڈی اے کی بڑی جماعتوں کو اپنی اپنی سیٹوں پر اوسطاً 43 فیصد سے زیادہ ووٹ ملے، جب کہ عظیم اتحاد کی جماعتیں 39 فیصد کے اندر سمٹ گئیں۔ اس کے بعد لالو خاندان میں دراڑ کھل کر سامنے آگئی۔ ایسے میں تیجسوی یادو کے سامنے یہ بحران صرف شکست کا نہیں، بلکہ پارٹی کے اندر اعتماد اور داخلی جمہوریت کو بحال کرنے کا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

25 minutes ago

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

12 hours ago