پٹنہ: بہارمیں این ڈی اے کے بعد اب آرجے ڈی نے ایم ایل سی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس فہرست میں رابڑی دیوی، عبدالباری صدیقی، سید فیصل علی اور ارملا ٹھاکرکے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بہار میں ایم ایل سی الیکشن سے متعلق سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بہارقانون ساز کونسل کی 11 سیٹوں کے لئے الیکشن کا عمل چل رہا ہے۔ بہار میں ایم ایل سی کے لئے 21 مارچ کو ووٹنگ ہونا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی ایک بار پھرایم ایل سی بن کرسیاسی اننگ کھیلتی رہیں گی۔ وہ اس وقت بھی بہارقانون ساز کونسل میں آرجے ڈی کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
سید فیصل علی کو ملا بڑا تحفہ
آرجے ڈی کی ایم ایل سی فہرست میں دومسلم نام شامل ہیں۔ عبدالباری صدیقی پارٹی کے سینئرلیڈرہیں اورلالوپرساد یادو کے بے حد قریبی رہے ہیں۔ سید فیصل آرجے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں اور2019 میں وہ شیوہرسے لوک سبھا الیکشن میں آرجے ڈی کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔ ارمیلا ٹھاکرکو بھی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔ ارمیلا ٹھاکرابھی پارٹی کی ترجمان ہیں۔
11 اراکین کی مدت ہو رہی ہے پوری
واضح رہے کہ بہارقانون ساز کونسل کے جن 11 اراکین کی مدت پوری ہونے والی ہے، اس میں وزیراعلیٰ نتیش کماربھی ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی، بی جے پی لیڈرسید شہنواز حسین، سابق وزیرسنجے کمار جھا، کانگریس لیڈر پریم چندرمشرا، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) لیڈر اور نتیش کابینہ میں وزیرسنتوش کمارسمن، منگل پانڈے، رام چندرپوروے، ڈاکٹرخالد انور، رامیشورمہتو اوربی جے پی لیڈر سنجے پاسوان شامل ہیں۔
وہیں اس الیکشن میں بہاراسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی آرجے ڈی ہے۔ اس وقت اس کے 79 اراکین اسمبلی ہیں۔ حالانکہ حال کے دنوں میں کئی اراکین نے بی جے پی اورجے ڈی یو خیمہ میں جاکرآرجے ڈی کو جھٹکا دیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے 78 اراکین، جے ڈی یو کے 45 اورکانگریس کے 19 اراکین ہیں۔ اس کے علاوہ لیفٹ کے 16 اراکین اسمبلی، ہم کے چاراراکین، اے آئی ایم آئی ایم کے ایک ایم ایل اے اورایک آزاد رکن اسمبلی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…