بہار پولیس نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کے مفرور کارندوں پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ بہار پولس اسے زندہ یا مردہ پکڑنے والے کو انعام کی رقم دے گی۔ ان میں راجستھان کے راہل راوت اور بھوپیندر سنگھ راوت پر 50،000 روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس گینگ کی نگرانی کرنے والے ایس کے مینا عرف میانک سنگھ عرف سنیل مینا پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
میانک عرف سنیل مینا بیرون ملک روپوش ہے۔ تینوں کے نام غیر ملکی اسلحے کی اسمگلنگ میں سامنے آئے تھے۔ گوپال گنج کے ایس پی سوارن پربھات نے یہ جانکاری دی۔ ایس پی نے کہا ہے کہ تینوں مفرور کارندوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بہار ایس ٹی ایف اور پولیس ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مفرور کارندوں کے متعلق اطلاعات دیں ۔
جولائی میں تین کارندے پکڑے گئے تھے۔
آپ کو بتا دیں کہ 22 جولائی کو کچے کوٹ تھانے کی پولیس نے گوپال گنج میں یوپی-بہار کے بلتھری چیک پوسٹ پر ناگالینڈ نمبر کی بس سے دو مجرموں کو گرفتار کیا تھا، جن کے پاس سے چار آسٹرین ساختہ گلوک پستول اور آٹھ میگزین برآمد ہوئے تھے۔ گرفتار اسلحہ سمگلروں میں مظفر پور کے گائ گھاٹ تھانہ علاقہ کے بواری گاؤں کے رہنے والے شانتنو شیوم اور راجستھان کے اجمیر ضلع کے کمل راؤ شامل ہیں۔
ان اسمگلروں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے ایس ٹی ایف کی مدد سے 24 جولائی کو راجستھان کے اجمیر ضلع کے منگلیا واس تھانہ علاقہ کے کیسر پور کے رہنے والے دنیش سنگھ راوت ولد نارائن سنگھ کو گرفتار کیا۔ اس وقت لارنس بشنوئی کے تینوں کارندوں جیل میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…