قومی

Wrestlers Protest: استعفیٰ دینا بڑی بات نہیں، مگر مجرم بن کر نہیں، ہریانہ کے 90 فیصد کھلاڑی میرے ساتھ: ڈبلیو ایف آئی صدر برج بھوشن کا دعویٰ

Wrestlers Protest: بھارتیہ کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد آج انہوں نے اس سے متعلق اپنا بیان دیا ہے۔ برج بھوشن سنگھ کا کہنا تھا کہ دھرے پر بیٹھے پہلوانوں کے مطالبات کم نہیں ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہردن وہ (پہلوان) اپنے نئے مطالبات لے کرآ رہے ہیں۔ انہوں نے ایف آئی آر کا مطالبہ کیا، ایف آئی آر درج کی گئی اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے جیل بھیج دینا چاہئے اور سبھی عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

صرف ایک فیملی اور اکھاڑے کی مخالفت

وہیں ڈبلیو ایف آئی کے صدربرج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ میں اپنے انتخابی حلقہ کے لوگوں کی وجہ سے رکن پارلیمنٹ ہوں نہ کہ ونیش پھوگاٹ کی وجہ سے۔ صرف ایک فیملی اور اکھاڑہ (مخالفت کر رہے ہیں) اورہریانہ کے 90 فیصد کھلاڑی میرے ساتھ ہیں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ اس میں (جانچ میں) فیڈریشن کا کوئی رول نہیں ہے۔  ان لوگوں کا مطالبہ مسلسل بدلتا ہے۔ جنوری میں ان کا استعفیٰ دینے کا مطالبہ تھا۔ میں نے ت ب بھی کہا تھا کہ میں نے اگراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں نے ان کے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔ استعفیٰ دینا بڑی بات نہیں ہے، مگرمجرم بن کر نہیں۔

میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایک ہی فیملی اورایک ہی اکھاڑہ کیوں؟ ہریانہ کے دیگر کھلاڑی کیوں نہیں؟ ہماچل، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش وغیرہ ریاستوں کے کھلاڑی کیوں نہیں؟ 12 سال سے مسلسل ان کے ساتھ جنسی استحصال ہو رہا ہے، وہ جنسی استحصال ملک کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کیوں نہیں ہوتا ہے؟

عدالت پر جتایا اعتماد

برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔ اس ملک میں سپریم کورٹ سے کوئی بڑا نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کے سامنے ایف آئی آر درج کرنے کی بات آئی ہے۔ جانچ ایجنسی پرمجھے پورا بھروسہ ہے۔ میں پوری طرح سے بے قصور ہواں اوران الزامات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔ جانچ میں تعاون کرنے کے لئے بھی تیارہوں۔ وہیں انہوں نے کہا کہ جانچ کمیٹی کی رپورٹ ان کے پاس مسلسل پہنچ رہی تھی۔ ان کو جب لگا کہ جانچ کمیٹی میں کوئی الزام ثابت نہیں ہو رہا ہے تو انہوں نے کمیٹی کی رپورٹ کو عوامی ہونے کا انتظار نہیں کیا اور ایک نئے معاملے کے ساتھ سپریم کورٹ چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest: برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد جنتر منتر پہنچیں پرینکا گاندھی

معاملے میں کانگریس کا ہاتھ

ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ میں شروع سے ہی کہہ رہا ہوں کہ اس میں ملک کے کچھ صنعت کاروں، جن کو مجھ سے پریشانی ہے اور کانگریس کا ہاتھ ہے۔ آج نظرآگیا کہ اس میں کس کا ہاتھ ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

31 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago