قومی

Mukhtar Ansari Sentenced for 10 Years Imprisonment in a Gangster Case: مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ میں 10 سال کی سزا اور 5 لاکھ کا جرمانہ

اترپردیش کے غازی پور ضلع کی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کو سزا سنائی ہے۔ رکن اسمبلی کرشنانند رائے قتل سانحہ میں گینگسٹر معاملے میں مختار انصاری پر فیصلہ آیا ہے۔ وہیں ان کے بھائی افضال انصاری پرفیصلہ آنا باقی ہے۔ اگر عدالت کے ذریعہ افضال انصاری کو قصوروار مانتے ہوئے سزا سنائی جاتی ہے تو افضال انصاری کی لوک سبھا رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔

 عدالت نے مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت قصوروار مانتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پانچ لاکھ کا جرمانہ لگایا ہے۔ وہیں اب سے تھوڑی دیر میں عدالت مختارانصاری کے بھائی افضال انصاری کے رول سے متعلق اپنی سزا سنائی جائے گی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

مختارانصاری کے خلاف یہ معاملہ بی جے پی کے آنجہانی رکن اسمبلی کرشنا نند رائے اورنند کشور گپتا کے قتل معاملے میں درج کیا گیا تھا۔ مختار انصاری اور افضال انصاری کے خلاف معاملہ 2007 میں محمدآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ باندہ جیل سے جڑے تھے۔ سال 2005 میں محمد آباد واقع بسنیا چٹی کے پاس کرشنا نند رائے کا قتل کردیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری ابھی یوپی واقع باندہ جیل میں بند ہیں۔ حالانکہ گزشتہ 15 اپریل کو ہی اس معاملے میں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم ہفتہ کے روز عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ فیصلہ سنائے جانے کے پہلے غازی پور میں عدالت کے باہر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔ عدالت کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

39 minutes ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

3 hours ago

?Will UPI and Phone Banking Work: بینک ہڑتال کا الرٹ، کیا یو پی آئی اور فون بینکنگ کی سہولیا ت جاری رہیں گی؟

پی این بی نے یوزر کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں آنے والی ہڑتال کے…

4 hours ago