سید سعادت اللہ حسینی کو جماعت اسلامی ہند کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ دوسری بار اس عہدے کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ سید سعادت اللہ حسینی پہلی میعاد تقریباً مکمل کرچکے ہیں اور انہیں آئندہ 4 سالوں کے لئے دوبارہ جماعت اسلامی ہند کا امیرمنتخب کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، 162 رکنی جماعت کی اعلیٰ اختیاراتی باڈی مجلس نمائندگان نے انہیں نئی میقات اپریل 2023 تا مارچ 2027 کیلئے دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔
مجلس نمائندگان کا اجلاس 26 اپریل سے دہلی میں جاری ہے جو 30 تک چلے گا ، اجلاس کا آج چوتھا دن ہے. اطلاعات کے مطابق، مجلس نمائندگان نے کئی اورناموں پرغوروخوض کیا، لیکن حتمی فیصلہ سید سعادت اللہ حسینی کے نام پر ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بار مجلس نمائندگان میں 36 خواتین بھی شریک ہوئیں۔
سید سعادت اللہ حسینی کی پیدائش 7 جون 1973 کو مہاراشٹر کے ناندیڑمیں ہوئی۔ وہ الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ سعادت اللہ حسینی سال 2015 تا 2019 کی میقات میں جماعت اسلامی ہند کےنائب امیراورمرکزی مشاورتی کونسل کے رکن رہے ہیں۔ 7 اپریل 2019 کو پہلی بارامیرمنتخب ہوئے اور 4 سال کی پہلی میقات مکمل کی۔ سعادت اللہ حسینی 1999 تا 2003 تک جماعت اسلامی ہند کی طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے کل ہند صدر رہے ہیں۔
سعادت اللہ حسینی کی خدمات
جماعت اسلامی ہند کے ذریعہ فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق، امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی حیدرآباد، بنگلور، نئی دہلی، علی گڑھ اور ہندوستان کے دیگر شہروں میں بہت سی سماجی اور علمی تنظیموں کے بورڈز میں شامل ہیں۔ ایک مفکر، ادیب اور سماجی رہنما ہیں، زمانہ طالب علمی سے ہی سماجی کارکن رہے۔ وہ مختلف رسائل، جرائد اور اخبارات میں عصری مسائل اور حالات حاضرہ پر لکھنے والے مستقل کالم نگار ہیں۔ انہیں ادب سے خاص دلچسپی ہے اورنئی دہلی سے شائع ہونے والا ایک فکری و تحقیقی رسالہ”زندگی نو“ کے چیف ایڈیٹرہیں۔ ان کی اردواورانگریزی میں 22 سے زائد کتابیں منظرعام پرآچکی ہیں جبکہ 400 سے زیادہ مضامین قارئین میں پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی کتابوں اور مضامین میں عموماً جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، ان میں عصر حاضرمیں اسلام کا اطلاق، اسلامی سرگرمیاں، مسلم اور اقلیتی مسائل، پالیسی سازی، فلسفہ، معاشیات اور صنفی وغیرہ سے متعلق ہیں۔ محترم امیر جماعت کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…