قومی

Resignation continues in JDU: نتیش کمار کو جھٹکے پر جھٹکا،اب تک 6 لیڈران نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، غلام رسول بلیاوی بھی قطار میں،لے سکتے ہیں فیصلہ

جے ڈی یو سے وابستہ مسلم لیڈران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی کو جھٹکا دے رہے ہیں۔ لوک سبھا کے بعد وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا سے بھی پاس ہو چکا ہے۔ ادھر جے ڈی یو میں استعفے کا سلسلہ  شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو لگتا ہے کہ انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگرچہ استعفیٰ دینے والے چھوٹے درجے کے لیڈر ہیں لیکن وہ پارٹی میں کسی نہ کسی عہدے سے وابستہ تھے۔ اب جے ڈی یو کے اقلیتی محکمہ کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد تبریز صدیقی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد تبریز صدیقی علی گڑھ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور دیگر ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سی ایم نتیش کمار کو لکھا ہے۔ خط میں لکھا ہےکہ آپ کی (نتیش) پارٹی کی وقف ترمیمی بل کی حمایت نے میرے اعتماد کو گہرا نقصان پہنچایا ہے۔ خط کی ایک کاپی جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا کو بھی بھیجی گئی ہے۔ اپنے استعفیٰ نامہ میں محمد تبریز صدیقی علی گڑھ نے خود کو جے ڈی یو کا وفادار کارکن بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی امید نہیں تھی کہ جے ڈی یو اس (وقف ترمیمی بل) بل کی حمایت کرے گی۔ دعویٰ کیا کہ اس کا اثر آنے والے بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں واضح طور پر نظر آئے گا۔مستقبل میں جے ڈی یو میں بھگدڑ کی بات بھی کی ہے۔

تبریز صدیقی علی گڑھ نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ “اس طرح کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے خلاف لیا گیا جنہوں نے گزشتہ 19 سالوں سے پارٹی کو سپورٹ کیا، یہ اقدام ان لاکھوں حامیوں کے بھروسے کے ساتھ دھوکہ ہے جو آپ کو بار بار وزیر اعلیٰ کے عہدے تک لے کر آئے۔ اس صورت حال میں میرا ضمیر مجھے جنتا دل یونائیٹڈ میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اس لیے میں پارٹی کے پرائمری ممبر شپ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات (03 اپریل 2025) کو محمد قاسم انصاری اور محمد شاہنواز ملک نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب تک محمد تبریز صدیقی علی گڑھ سمیت چھ لیڈر پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔مانا یہ بھی جارہا ہے کہ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری غلام رسول بلیاوی بھی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں چونکہ انہوں نے بغاوت کا سر بلند کردیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

8 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

53 minutes ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

2 hours ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

2 hours ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

3 hours ago