قومی

Waqf Amendment Bill: اوقاف کے خلاف یوگی کا بلڈوزر اب ہوگا بے لگام!صرف یوپی میں ہیں ایک لاکھ 24ہزار سے زیادہ وقف کی جائیدادیں،پڑھیں تفصیلات

پورے ملک میں اس وقت صرف وقف ترمیمی بل کی ہی بحث ہو رہی ہے۔ میراتھن بحث کے بعد لوک سبھا میں بدھ کی رات 2 بجے یہ بل پاس ہو گیا۔ اور پھر جمعرات کو اس بل پر راجیہ سبھا میں طویل بحث کے بعد دیر رات منظور کرلیا گیا۔ تمام اپوزیشن وقف ترمیمی بل کی مخالفت کر رہی تھی،جو بے سود ثابت ہوئی۔چونکہ این ڈی اے کے ساتھیوں نے خاص طور پر نتیش کمار کی جے ڈی یو اور نائیڈو کی ٹی ڈی پی نے دونوں ایوانوں میں حکومت کا بھرپور سپورٹ کیا اور نیتجے میں بل دونوں ایوان سے منظور ہوگیا ،اب اس کو صدر جمہوریہ کی منظوری کے ساتھ ہی قانون میں بدل دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  وقف بورڈ پراپرٹی  وہ جائیداد ہوتی ہے جو اسلام میں مذہبی یا سماجی کاموں کے لیے عطیہ کر دی جاتی ہے۔ ایک بار جب کوئی جائیداد وقف ہو جاتی ہے، تو اسے بیچا یا تحفے میں نہیں دیا جا سکتا۔ اسے ہمیشہ وقف کے مقصد کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔پورے ملک میں وقف کی سب سے زیادہ زمین اتر پردیش میں ہے۔ اتر پردیش میں وقف جائیدادوں کا انتظام وقف بورڈ کرتا ہے۔ یوپی کے اقلیتی بہبود کے وزیر دانش آزاد نے وقف جائیدادوں سے متعلق ڈیٹا جاری کیا ہے۔ اس ڈیٹا کے مطابق، یوپی میں کل 1,24,720 وقف جائیدادیں ہیں۔ ان میں سے 1,19,451 سنی وقف بورڈ کے پاس اور 5,269 شیعہ وقف بورڈ کے پاس ہیں۔

2014 میں جاری کیے گئے تھے اعداد و شمار

یہ اعداد و شمار 2014 تک بورڈ کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہیں۔ اس میں ہاپوڑ اور سنبھل اضلاع کے نام شامل نہیں ہیں۔ آئیے تفصیل سے جانتے ہیں کہ یوپی کے تمام 75 اضلاع میں وقف کی کتنی زمینیں ہیں:

لکھنؤ منڈل

لکھنؤ میں 3072 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2386 سنی اور 686 شیعہ وقف۔

اناؤ میں 1688 جائیدادیں ہیں۔ 1647 سنی اور 41 شیعہ وقف۔

رائے بریلی میں 2875 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2758 سنی اور 117 شیعہ وقف۔

سیتاپور میں 4204 جائیدادیں ہیں۔ 4134 سنی اور 70 شیعہ وقف۔

ہردوئی میں 2062 جائیدادیں ہیں۔ 2006 سنی اور 56 شیعہ وقف۔

لکھیم پور کھیری میں 2639 جائیدادیں ہیں۔ 2606 سنی اور 33 شیعہ وقف۔

کانپور منڈل

کانپور نگر میں 1067 جائیدادیں ہیں۔ 1004 سنی اور 63 شیعہ وقف۔

اٹاوہ میں 678 جائیدادیں ہیں۔ 628 سنی اور 50 شیعہ وقف۔

اورئیا میں تمام 273 جائیدادیں سنی وقف ہیں۔

کنوج میں 1628 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1620 سنی اور 8 شیعہ وقف۔

کانپور دیہات میں 1881 جائیدادیں ہیں۔ 1811 سنی اور 70 شیعہ وقف۔

فروخ آباد میں 2334 جائیدادیں ہیں۔ 2290 سنی اور 44 شیعہ وقف۔

ایودھیا منڈل

ایودھیا میں کل 1501 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1315 سنی وقف اور 186 شیعہ وقف۔

امبیڈکر نگر میں 1575 وقف ہیں۔ 1333 سنی اور 242 شیعہ وقف۔

بارہ بنکی میں 4927 وقف جائیدادیں ہیں۔ 4679 سنی اور 248 شیعہ وقف۔

سلطان پور میں 1831 جائیدادیں ہیں۔ 1791 سنی اور 40 شیعہ وقف۔

امیٹھی میں 1013 جائیدادیں ہیں۔ 997 سنی اور 16 شیعہ وقف۔

پریاگ راج منڈل

پریاگ راج میں 2278 جائیدادیں ہیں۔ 2131 سنی اور 147 شیعہ وقف۔

کوشامبی میں 627 جائیدادیں ہیں۔ 613 سنی اور 14 شیعہ وقف۔

پرتاب گڑھ میں 1538 جائیدادیں ہیں۔ 1507 سنی اور 31 شیعہ وقف۔

فتح پور میں 2062 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2036 سنی اور 26 شیعہ وقف۔

چترکوٹ منڈل

چترکوٹ میں تمام 154 جائیدادیں سنی وقف ہیں۔

باندا میں بھی تمام 1139 جائیدادیں سنی وقف ہیں۔

مہوبہ میں 237 جائیدادیں ہیں۔ 234 سنی اور 3 شیعہ وقف۔

ہمیر پور میں 654 جائیدادیں ہیں۔ 653 سنی اور 1 شیعہ وقف۔

دیوی پاٹن منڈل

گونڈہ میں 2201 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2196 سنی اور 5 شیعہ وقف۔

بلرام پور میں 4248 وقف جائیدادیں ہیں۔ 4228 سنی اور 20 شیعہ وقف۔

بہرائچ میں 1778 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1755 سنی اور 23 شیعہ وقف۔

شراوستی میں 458 جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف ہیں۔

بستی منڈل

بستی میں 901 جائیدادیں ہیں۔ 898 سنی اور 3 شیعہ وقف۔

سنت کبیر نگر میں 955 وقف جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف ہیں۔

سدھارتھ نگر میں 1998 جائیدادیں ہیں۔ 1921 سنی اور 77 شیعہ وقف۔

گورکھپور منڈل

گورکھپور میں 973 وقف جائیدادیں ہیں۔ 971 سنی اور 2 شیعہ وقف۔

دیوریا میں 1854 جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف ہیں۔

کوشی نگر میں 660 وقف جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف ہیں۔

مہاراج گنج میں بھی تمام 585 جائیدادیں سنی وقف ہیں۔

اعظم گڑھ منڈل

اعظم گڑھ میں 2662 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2586 سنی اور 76 شیعہ وقف۔

بلیا میں 1098 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1097 سنی اور 1 شیعہ وقف۔

مئو میں 1192 جائیدادیں ہیں۔ 1144 سنی اور 48 شیعہ وقف۔

وارانسی منڈل

وارانسی میں 1467 جائیدادیں ہیں۔ 1346 سنی اور 121 شیعہ وقف۔

چندولی میں 689 جائیدادیں ہیں۔ 655 سنی اور 34 شیعہ وقف۔

جون پور میں 4135 جائیدادیں ہیں۔ 3316 سنی اور 819 شیعہ وقف۔

غازی پور میں 1664 جائیدادیں ہیں۔ 1569 سنی اور 95 شیعہ وقف۔

میرزاپور منڈل

میرزاپور میں 718 جائیدادیں ہیں۔ 705 سنی اور 13 شیعہ وقف۔

بھدوہی میں 432 جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف کی ہیں۔

سون بھدر میں 165 جائیدادیں ہیں اور یہ تمام سنی وقف کی ہیں۔

آگرہ منڈل

آگرہ میں 1633 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1601 سنی اور 31 شیعہ وقف۔

فیروزآباد میں 735 جائیدادیں ہیں۔ 722 سنی اور 13 شیعہ وقف۔

متھرا میں 826 وقف ہیں۔ 819 سنی اور 7 شیعہ وقف۔

مین پوری میں 316 وقف جائیدادیں ہیں۔ 314 سنی اور 2 شیعہ وقف۔

ایٹہ میں 688 وقف ہیں۔ 685 سنی اور 3 شیعہ وقف۔

مرادآباد منڈل

مرادآباد میں 3295 وقف جائیدادیں ہیں۔ 3208 سنی اور 87 شیعہ وقف۔

امروہہ میں 2680 وقف ہیں۔ 2421 سنی اور 259 شیعہ وقف۔

بجنور میں 4697 وقف جائیدادیں ہیں۔ 4414 سنی اور 283 شیعہ وقف۔

بریلی منڈل

بریلی میں 3994 وقف جائیدادیں ہیں۔ 3841 سنی اور 103 شیعہ وقف۔

بدایوں میں 2190 جائیدادیں ہیں۔ 2168 سنی اور 22 شیعہ وقف۔

پیلی بھیت میں 1174 جائیدادیں ہیں۔ 1171 سنی اور 3 شیعہ وقف۔

شاہجہان پور میں 2434 جائیدادیں ہیں۔ 2433 سنی اور 1 شیعہ وقف۔

جھانسی منڈل

جھانسی میں 610 وقف جائیدادیں ہیں۔ 605 سنی اور 5 شیعہ وقف۔

جالون میں 1046 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1042 سنی اور 4 شیعہ وقف۔

للت پور میں تمام 119 جائیدادیں سنی وقف کی ہیں۔

میرٹھ منڈل

میرٹھ میں 2402 وقف جائیدادیں ہیں۔ 2360 سنی اور 52 شیعہ وقف۔

گوتم بدھ نگر میں 575 جائیدادیں ہیں۔ 568 سنی اور 7 شیعہ وقف۔

باغپت میں تمام 636 جائیدادیں سنی وقف ہیں۔

بلند شہر میں 3313 جائیدادیں ہیں۔ 3241 سنی اور 72 شیعہ وقف۔

غازی آباد میں 1356 جائیدادیں ہیں۔ 1291 سنی اور 65 شیعہ وقف۔

سہارنپور منڈل

سہارنپور میں 4851 وقف جائیدادیں ہیں۔ 4682 سنی اور 169 شیعہ وقف۔

مظفر نگر میں 3606 جائیدادیں ہیں۔ 3147 سنی اور 459 شیعہ وقف۔

شاملی میں 1105 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1086 سنی اور 19 شیعہ وقف۔

علی گڑھ منڈل

علی گڑھ میں 1400 وقف جائیدادیں ہیں۔ 1358 سنی اور 42 شیعہ وقف۔

ہاتھرس میں تمام 553 جائیدادیں سنی وقف کی ہیں۔

کاس گنج میں 575 جائیدادیں ہیں۔ 568 سنی اور 7 شیعہ وقف۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

1 hour ago

PM Modi Congratulates Indian Teams :چیس اولمپیاڈ میں سلور اور برونز میڈل جیتنے پر پی ایم مودی نے بھارتی ٹیم کو دی مبارکباد

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل…

3 hours ago