قومی

Renuka Chowdhury Army Statement Controversy : ”فوج حکومت کے دباؤ میں…“، کانگریس رکن پارلیمنٹ کے بیان سے سیاست میں ہلچل، بی جے پی نے کہا- ”کانگریس کی ذہنیت فوج مخالف“

کانگریس کی سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری کے بیان نے ملک کی سیاست میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔ فوج پر حکومت کے دباؤ میں کام کرنے کے الزام نے نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔ بی جے پی نے اس بیان کو فوج کے وقار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کانگریس کی سوچ کو ’’فوج مخالف‘‘ قرار دیا ہے۔

رینوکا چودھری نے منگل 2 دسمبر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر شدید دکھ ہوتا ہے کہ فوج کے سینئر افسران عوام کے درمیان آ کر حکومت کے حق میں بیانات دینے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’سب سے خطرناک صورتحال یہ ہے کہ فوجی اہلکار میڈیا کے سامنے آ کر مجبور ہو کر ایسے بیانات دیتے ہیں، گویا ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہو‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فوج کو سیاست میں گھسیٹنا نہایت خطرناک عمل ہے اور یہ ملک کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے‘‘۔

رینوکا چودھری کے اس بیان کے بعد بی جے پی نے کانگریس پر شدید حملہ کیا۔ بی جے پی کے ترجمان سی آر کیسون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈر راہل گاندھی برسوں سے فوج کی توہین کرتے آئے ہیں اور یہ بیان اسی ذہنیت کی تازہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کانگریس قیادت نے فوجی سربراہ کو ‘سڑک کا غنڈہ’ کہہ کر ملک کی افواج کی توہین کی تھی۔‘‘ کیسون نے الزام لگایا کہ کانگریس ہر موقع پر فوج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ بی جے پی حکومت ہمیشہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر اس سے قبل بھی تنازع کا حصہ بن چکی ہیں، جب پارلیمنٹ کے پہلے دن وہ ایک پالتو کتے کو ساتھ لے کر پہنچیں، جس کے بعد تنقید کا طوفان کھڑا ہو گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’اگر میں کتا لے آئی تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟ اصل مسئلہ وہ جانور ہیں جو کاٹتے اور ڈستے ہیں اور وہ تو پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہیں‘‘۔ اس بیان نے بھی سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا تھا۔ فی الحال، فوج اور سیاست سے متعلق بیانات کے اس تنازع نے قومی سیاست کا درجہ حرارت مزید بڑھا دیا ہے اور دیکھنا یہ ہوگا کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ کس رخ پر جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

3 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

3 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

4 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

4 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

5 hours ago