قومی

Do you feel colder in winter than others?: سردیوں میں غیر معمولی ٹھنڈ محسوس ہوتی ہےتو وجہ موسم نہیں، آئرن اور وٹامن بی12 کی کمی ہو سکتی ہے

سردیوں کا موسم آتے ہی ٹھنڈ لگنا عام بات ہے، لیکن اگر آپ کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے، یا معمول سے ہٹ کر ہاتھوں اور پیروں میں سردی اور کپکپی کا احساس برقرار رہتا ہے، تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ صرف موسم ہو۔ ماہرین کے مطابق ایسی کیفیت کی اصل وجہ جسم میں آئرن اور وٹامن بی12 کی کمی بھی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں جسم درجہ حرارت برقرار رکھنے میں ناکام رہتا ہے اور معمول سے زیادہ ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے۔

ٹھنڈ اور غذائی کمی کا تعلق

انسانی جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کا نظام زیادہ تر خون کی روانی (Blood Circulation) اور ریڈ بلڈ سیلز (RBCs) کے معیار پر منحصر ہوتا ہے۔ آئرن اور وٹامن بی12 دونوں صحت مند خون اور آر بی سی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئرن کی کمی
آئرن ہیماگلوبن بنانے کے لیے انتہائی ضروری عنصر ہے۔ ہیماگلوبن پورے جسم میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ جب جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے تو ہیماگلوبن مناسب مقدار میں نہیں بن پاتا، جس سے اینیما (Anemia) کی حالت پیدا ہوتی ہے۔ اس میں جسم کو آکسیجن صحیح مقدار میں نہیں ملتی، یوں جسم گرمی پیدا نہیں کر پاتا اور فرد کو مسلسل سردی محسوس ہوتی رہتی ہے—خصوصاً ہاتھوں اور پاؤں میں۔

وٹامن بی12 کی کمی
وٹامن بی12 نہ صرف ریڈ بلڈ سیلز کی تشکیل بلکہ اعصابی نظام (Nervous System) کو صحیح رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ بی12 کی کمی سے میگالوپلاسٹک انیمیا ہوتا ہے، جس میں بننے والے خون کے خلیے بڑے لیکن کمزور ہوتے ہیں اور آکسیجن صحیح مقدار میں منتقل نہیں کر پاتے، جس سے جسم کا میٹا بولزم سست ہو جاتا ہے اور حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

دیگر علامات

  • مسلسل تھکن اور کمزوری
  • جلد زرد پڑ جانا
  • سانس پھولنا یا چکر آنا
  • دل کی دھڑکن کا تیز ہونا
  • مستقل سر درد
  • بالوں کا جھڑنا اور ٹوٹنا

بچاؤ کیسے کریں؟

آئرن سے بھرپور غذا شامل کریں
ہیِم آئرن (جانوروں سے حاصل شدہ): انڈے، لال گوشت، چکن، مچھلی
نان-ہیِم آئرن (پودوں سے حاصل شدہ): پالک، بروکلی، چقندر، دالیں، راجما، سویا بین، کھجور، انجیر، کشمش، کدو کے بیج اور تل

آئرن کے بہتر جذب کے لیے وٹامن سی والی چیزیں جیسے لیموں، مالٹا یا کینو ضرور لیں۔ کھانے کے فوراً بعد چائے یا کافی نہ پئیں کیونکہ یہ آئرن کے جذب میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

وٹامن بی12 کے ذرائع
دودھ، دہی، چھاچھ، پنیر، انڈے، چکن اور مچھلی۔
شاکاہاری افراد ڈاکٹر کے مشورے سے سپلیمنٹ لے سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کرانا نہ بھولیں

اگر ٹھنڈ زیادہ لگتی ہے یا تھکن مستقل ہو، تو CBC ٹیسٹ اور آئرن/بی12 لیول کی میڈیکل جانچ ضرور کرائیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج کریں۔

بھارت ایکسریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

8 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

8 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

9 hours ago