قومی

Reliance Foundation Invites Scholarship Applications: اعلیٰ تعلیم کے لیے 5100 طلبہ کے خوابوں کو ملے گی تعبیر! ریلائنس فاؤنڈیشن اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرنے کی تاریخ کا اعلان

ریلائنس فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اپنی سالانہ اسکالرشپ اسکیم کے تحت 5100 طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ان کی تعلیمی قابلیت اور مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرانٹ دی جائے گی۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور اس کے لیے صرف وہی طلبہ اہل ہوں گے جو انڈرگریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ کے پہلے سال میں باقاعدہ داخلہ لیے ہوئے ہوں۔

اس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے 2 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے 6 لاکھ روپے تک کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ خاص طور پر انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، توانائی اور لائف سائنسز جیسے اہم شعبوں کے 100 ذہین ترین طلبہ کو دی جائے گی، تاکہ وہ قومی و عالمی سطح پر اہم تحقیقی کاموں میں حصہ لے سکیں۔

نیتا امبانی کا وعدہ: 10 سال میں 50,000 اسکالرشپس

ریلائنس فاؤنڈیشن کا یہ اسکالرشپ پروگرام صرف مالی امداد تک محدود نہیں، بلکہ اس کا مقصد ایسے نوجوانوں کی تیاری ہے جو سماجی، ماحولیاتی اور ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔ واضح رہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے 2022 میں دھیرو بھائی امبانی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ اگلے 10 برسوں میں 50,000 اسکالرشپس دی جائیں گی۔

لہٰذا اس پروگرام کے تحت ریلائنس گزشتہ 29 برسوں سے ہونہار طلبہ کی مدد کر رہا ہے اور اب تک 28,000 سے زائد طلبا مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر آج اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہیں اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

درخواست کیسے دیں؟

طلبہ اس اسکالرشپ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور درخواست دینے کے لیے ریلائنس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ scholarships.reliancefoundation.org پر جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

2 hours ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

2 hours ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago