قومی

Register as a voter when you turn 18: ’’اٹھارہ برس کے ہوتے ہی ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کرائیں‘‘: نیشنل ووٹرس ڈے پر وزیراعظم مودی کی نوجوانوں سے اپیل

نئی دہلی: نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 18 برس کی عمر مکمل کرتے ہی ووٹر کے طور پر اپنا اندراج کرائیں۔ سال کے پہلے اور مجموعی طور پر 130ویں ’من کی بات‘ پروگرام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کی بھی شام ہے۔ انہوں نے کہا: ’’26 جنوری وہ دن ہے جب ہمارے آئین کا نفاذ ہوا۔ یہ دن ہمیں آئین کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ آج قومی یومِ رائے دہندگان بھی ہے، جو جمہوریت میں ووٹر کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ووٹر جمہوریت کی روح ہے۔ جب کوئی نوجوان پہلی بار ووٹر بنتا ہے تو پورے محلے، گاؤں یا شہر کو مل کر اسے مبارکباد دینی چاہیے اور مٹھائیاں تقسیم کرنی چاہئیں۔ اس سے لوگوں میں ووٹنگ کے تئیں بیداری بڑھے گی۔‘‘

نوجوانوں سے خصوصی اپیل

وزیراعظم مودی نے انتخابی عمل سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: ’’میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو ملک میں انتخابی عمل سے جڑے ہوئے ہیں اور نچلی سطح پر کام کر کے ہماری جمہوریت کو زندہ رکھتے ہیں۔‘‘ نوجوانوں کو ووٹنگ کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا: ’’میں ایک بار پھر اپنے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جیسے ہی آپ 18 برس کے ہوں، ووٹر کے طور پر اپنا رجسٹریشن ضرور کرائیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آئین ہر شہری سے جس فرض شناسی کی توقع کرتا ہے، وہ اسی طرح پوری ہوگی اور اس سے بھارت کی جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

ایکس پر وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کی جمہوری اقدار پر اعتماد کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’نیشنل ووٹرس ڈے کی مبارکباد۔ ووٹر ہونا صرف ایک آئینی حق نہیں بلکہ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے، جو ہر شہری کو بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں آواز دیتا ہے۔ آئیے، جمہوری عمل میں حصہ لے کر ایک ترقی یافتہ بھارت کی بنیادوں کو مضبوط کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Seema Kumari Claims Asian Games: ایشین گیمز میں سیما کماری نے 10,000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتا، وزیر اعظم مودی نے سراہا

تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…

3 hours ago

Mushtaq Khan Passed Away: ’ویلکم‘ فیم اداکار مشتاق خان کا انتقال، 56 سال کی عمر میں کینسر سے ہار گئے زندگی کی جنگ

معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…

4 hours ago

Nasha Mukt Punjab Yatra: نشہ مکت پنجاب یاترا، 30 ستمبر کو جالندھر میں امت شاہ کریں گے اختتامی پروگرام سے خطاب

بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…

6 hours ago

PK Party Announces Bihar MLC: پی کے کا بڑا قدم، نیرج کمار کے خلاف جن سوراج نے اتارا امیدوار، اننت سنگھ کی بھی حمایت

بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…

6 hours ago