قومی

Andhra Pradesh: اناکاپلے میں واقع کمپنی میں ری ایکٹر میں دھماکہ، 14 افراد کی موت، 20سے زائد افراد شدیدطور پر زخمی

آندھرا پردیش کے اناکاپلے کے اچیوتا پورم SEZ میں Ascensia کمپنی میں ری ایکٹر دھماکے کے نتیجے میں14 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ  20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اناکاپلے این ٹی آر اسپتال اور مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا۔ فی الحال پولیس اور فائر مین موقع پر پہنچ گئے ہیں اور راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

جولائی میں سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔

جولائی کے مہینے میں آندھرا پردیش کے این ٹی آر ضلع میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 16 مزدور زخمی ہوئے تھے۔ مقامی ملازمین کے علاوہ زخمی ملازمین میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بہار کے ملازمین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بوائلر پھٹنے سے پیش آیا۔

سال 2023 میں آندھرا پردیش کے انکاپلے ضلع کے اچیوتا پورم میں واقع ساتھی فارما کمپنی میں دھماکے میں سات افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے تھے۔ ریاستی حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دھماکے کے وقت پلانٹ میں 35 افراد موجود تھے اور ان میں سے زیادہ تر بحفاظت فرار ہوگئے۔ فارما کمپنی کے ‘سالوینٹ ریکوری پلانٹ’ میں سالوینٹ بھرتے ہوئے دھماکہ ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago