قومی

RCP Singh Joins BJP: بی جے پی میں شامل ہوئے آرسی پی سنگھ، کہا- نتیش کمار کو کرسی سے محبت، میں بھی انہیں ’پی ایم‘ مانتا ہوں

وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر رہ چکے جے ڈی یو کے سابق لیڈر رام چندر پرساد سنگھ (آرسی پی سنگھ) جمعرات کو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ انل بلونی کی موجودگی میں آرسی پی سنگھ نے بی جے پی کا دامن تھاما۔ وہیں بی جے پی کی رکنیت لینے کے بعد آرسی پی سنگھ نے ایک بار پھر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کی ہے۔

نتیش کمار کو  ”پی ایم“  (پلٹی مار) بتاتے ہوئے آرسی پی سنگھ نے کہا، ”نتیش حکومت کو سب پی ایم کہتے ہیں۔ میں نے بھی انہیں کہا کہ آپ پی ایم ہیں اور پی ایم رہیں گے۔ پی ایم مطلب پلٹی مار۔ انہوں نے کتنی بار وشواس گھات (دھوکہ دہی) کیا ہے۔“

آرسی پی سنگھ نے نتیش کمار پر نتقید کرتے ہوئے کہا، ”نتیش کمار بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ انہیں ذرا سوچنا چاہئے کہ ملک کہاں سے کہاں چلا گیا اور بہار کہاں ہے۔ انہیں ‘C’ لفظ سے بڑا پیار ہے، سی سے چیئر ہوتا ہے، اس لئے کرسی کی محبت میں سارا کام کر رہے ہیں۔“

کبھی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بے حد قریبی رہے آرسی پی سنگھ نے گزشتہ سال اگست میں جے ڈی یو سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بی جے پی سے قربت کے سبب جے ڈی یو نے انہیں دوبارہ راجیہ سبھا بھی نہیں بھیجا۔ اس کے بعد انہیں مرکزی وزیر کا عہدہ بھی گنوانا پڑا تھا۔

جے ڈی یو سے الگ ہونے کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جار ہی تھی کہ آرسی پی سنگھ اپنی الگ پارٹی بناسکتے ہیں۔ حالانکہ آرسی پی سنگھ کے بی جے پی میں جانے کی بھی قیاس آرائیاں زوروں پر تھیں۔ وہ کرمی سماج سے آتے ہیں۔ کرمی رائے دہندگان نتیش کمار کے حامی مانے جاتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی اسی سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

4 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

4 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

5 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

5 hours ago