قومی

Sansad Ratna Award for Ravi Kishan at 15th ceremony: دہلی میں ’’سنسد رتن ایوارڈ‘‘ سے نوازے گئے روی کشن، دہلی میں منعقد ہوئی پندرہویں سنسد رتن ایوارڈ تقریب

لوک سبھا میں بہترین کام کرنے پر روی کشن سمیت کئی دیگر ممبران پارلیمنٹ کو ’’سنسد رتن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد روی کشن نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس ایوارڈ کو فلم انڈسٹری، گورکھپور، پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کے نام کیا۔ اس موقع پر ان کی بیوی بھی وہاں موجود تھیں۔

روی کشن نے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ سنیما انڈسٹری کے لیے وقف ہے۔ بطور فنکار پہلی بار ’سنسد رتن‘ ایوارڈ حاصل کرنا ان لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ فنکار، فعال نہیں ہوتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری اور گورکھپور کے لیے ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے ہے۔ یہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے بھی ہے، جنھوں نے مجھے پارلیمنٹ کی باریکیاں سکھائیں۔ میں نے ان سے سوال پوچھنا اور پرائیویٹ بل متعارف کروانا سیکھا۔‘‘

روی کشن نے اس موقع پر اپنے حلقے گورکھپور کو بھی یاد کیا اور کہا کہ ’’میں گورکھپور کی آواز بن گیا ہوں۔ آج مجھے گورکھپور کی آواز بلند کرنے پر ’سنسد رتن‘ ایوارڈ ملا ہے۔ مجھے یہ اعزاز خاص طور پر پرائیویٹ بلوں اور زیادہ سے زیادہ سوالات پوچھنے کے لیے ملا ہے۔‘‘ اس موقع پر ان کی اہلیہ پریتی شکلا نے کہا کہ ’’میں بہت خوش ہوں کہ انھیں ’سنسد رتن‘ ایوارڈ ملا۔ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ لوگ انھیں صرف ایک انٹرٹینر کے طور پر دیکھتے تھے، لیکن ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر روی کشن نے جو آواز اٹھائی اور جو خدمات انھوں نے انجام دی ہیں، اس کا صلہ اس ایوارڈ کی شکل میں ملا ہے۔‘‘

زراعت سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کو ملا ’’سنسد مہارتن‘‘

اس دوران مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی دہلی میں منعقدہ 15ویں سنسد رتن ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ زراعت کمیٹی کو سترہویں لوک سبھا کے دوران اس کی مسلسل بہترین کارکردگی کے لیے ’سنسد مہا رتن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پارلیمنٹ کو چلانا تمام ممبران پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

9 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

10 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

11 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

12 hours ago