قومی

India UK FTA: بھارت-برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ سے ٹیکسٹائل اور لیدر شعبے کو ہوگا بڑا فائدہ، برآمدات میں اضافہ متوقع

نئی دہلی — مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان طے پائے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اب تک کا سب سے بڑا، جامع اور انتہائی اہم معاہدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ہندوستان کے ٹیکسٹائل اور لیدر (چمڑے) کے شعبوں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ پیوش گوئل نے وضاحت کی کہ برطانیہ کا ٹیکسٹائل درآمدی بازار تقریباً 30 ارب ڈالر کا ہے، جس پر مختلف مصنوعات پر اب تک 12 فیصد تک درآمدی ڈیوٹی لگتی تھی۔ جبکہ ہمارے ملک کی برآمدات صرف 1.73 ارب ڈالر تھیں، یعنی کل کا صرف 5.5 فیصد حصہ۔ لیکن اب اس معاہدے کے بعد ہماری برآمدات زیرو ڈیوٹی کے تحت آئیں گی، جو ہمارے لیے زبردست موقع ہے۔

لیدر اور جوتے بنانے کے شعبے کو بھی تقویت

وزیر تجارت نے مزید کہا کہ لیدر مصنوعات اور جوتوں پر برطانیہ میں 16 فیصد تک ڈیوٹی لگتی تھی۔ ہندوستان کی برآمدات وہاں 5 ارب ڈالر کے بازار میں محض آدھا ارب ڈالر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک کے روایتی موچی اور کولہا پوری چپل بنانے والے کاریگر اس زیرو ڈیوٹی پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 25 برسوں سے یہ معاہدہ نہیں ہو پا رہا تھا کیونکہ برطانیہ نے 12 سے 15 سال پہلے اس کوشش کو ترک کر دیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ترقی یافتہ معیشتوں کے ساتھ بااعتماد انداز میں معاہدہ کرنے کی صلاحیت دکھائی ہے۔

سب سے بڑا اور اہم تجارتی معاہدہ

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پیوش گوئل نے کہا کہ اب تک بھارت نے جتنے بھی ایف ٹی اے کیے ہیں، ان سب کی بنسبت بھارت-برطانیہ ایف ٹی اے سب سے بڑا، سب سے جامع اور سب سے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے ہندوستانی صنعتوں کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملی کامیابی

گوئل نے بتایا کہ پہلے کئی کوششوں کے باوجود بھارت اور برطانیہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہو پایا تھا، لیکن وزیر اعظم مودی کی حکومت کی کوششوں سے یہ ممکن ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں ترقی یافتہ معیشتوں سے معاہدے کرنے سے ہچکچاتے تھے، مگر اب بھارت مستقبل کی طرف اعتماد کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف تجارت کو فروغ دے گا بلکہ بھارت کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پیوش گوئل کے مطابق یہ معاہدہ بھارت کو عالمی سطح پر مزید مستحکم اور بااثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago