قومی

Khumar Barabankvi Poetry: بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم…

خماربارہ بنکوی اردوکے ایک مشہوراورہردلعزیزشاعر ہیں جن کا اصل نام محمد حیدرخان تھا۔ انہوں نے 15 ستمبر 1919 کوبارہ بنکی، اتر پردیش میں جنم لیا اور 19 فروری 1999 کو اسی شہر میں وفات پائی۔ انھوں نے اپنی شاعری میں خمارتخلص اختیار کیا۔ ان کے والد ڈاکٹر غلام حیدراورچچا قراربارہ بنکوی بھی شاعرتھے۔

خمارنے مشاعروں میں اپنی خوبصورت آوازاورمنفرد اندازِبیاں کی وجہ سے بہت جلد شہرت حاصل کرلی۔ اسی اثناء میں اردو کے معروف شاعرجگرمراد آبادی سے قربت بڑھنے لگی، چنانچہ ان کی صحبت میں ایک طویل عرصہ گزارا۔ وہ اپنے اندازکلام اورسریلی آوازکی بدولت مشاعروں میں خوب داد سمیٹتے تھے۔ خماربارہ بنکوی جگرمراد آبادی کی طرح کلاسیکل غزل کے پرجوش حمایتی تھے۔ انہوں نے بہت سی ہندی فلموں کے لیے گانے تحریر کئے جو کافی مقبول ہوئے۔ ان کے مجموعہ کلام میں ” آتش تار، رقص مہ، شب تاب” شامل ہیں۔ بھارت ایکسسپریس ان کے ایک بہت اہم شعر کو آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہے۔

بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم

قسطوں میں خود کشی کا مزا ہم سے پوچھئے

خمار بارہ بنکوی

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago