دہلی کی شاہی عیدگاہ سے متصل ڈی ڈی اے پارک میں جمعرات کی رات دیر گئے رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ یہاں گزشتہ کئی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔ وقف بورڈ نے اس اراضی پر اپنا حق جتایا تھا۔ بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔اس کے بعد ہائی کورٹ نے اس پر 19 ستمبر تک روک لگا دی تھی۔ ہائی کورٹ نے ڈی ڈی اے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے تبصرہ کیا تھا کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرتے ہیں۔ آپ ایک خاتون فائٹر کے مجسمے کی تنصیب پر اعتراض کر رہے ہیں۔
اس سے قبل یہ مجسمہ لکشمی بائی چوک پر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹریفک کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس سب کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کو بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ مجسمے کے قریب رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستے بھی تعینات ہیں۔ ساتھ ہی، آج اس معاملے کی ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے جھنڈے والان مندر کے قریب چوراہے پر نصب رانی لکشمی بائی کی مورتی کو شاہی عیدگاہ پارک میں منتقل کرنے کے فیصلے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ عیدگاہ کمیٹی نے لکشمی بائی کی مورتی کی تنصیب پر اعتراض اٹھایا تھا۔پھر اس کے بعد کافی ہنگامہ ہو اور کچھ دنوں کیلئے تنصیب کا فیصلہ ملتوی کرنا پڑا۔ لیکن بعد میں عید گاہ کمیٹی نے رضامندی ظاہر کردی۔مجسمہ کی تنصیب کا یہ فیصلہ ڈی ڈی اے نے لیاہے کیونکہ چوراہے کو ہٹانا پڑا ہے جس کی وجہ سے حکام کو لکشمی بائی کی مورتی کو دوسری جگہ منتقل کرنا پڑا۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…