رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں گرفتار سبھی 8 ملزمین کو عدالت نے 13 جولائی تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ ملزمین کی پیشی جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرائی گئی۔ اس سماعت کے دوران پولیس نے کسی بھی ملزم کی ریمانڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔ اس معاملے کی سماعت ایودھیا ضلع عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج/اسپیشل جج (Prevention of Corruption) کورٹ نمبر-1 کے جج رجت ورما کی عدالت میں ہوئی۔
اس کے ساتھ ہی ملزمین کوایک اورجھٹکا ایودھیا کے وکیلوں نے دیا ہے۔ فیض آباد بارایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کوئی بھی وکیل ان ملزمین کی پیروی نہیں کرے گا۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر کالیکا مشرا کے مطابق، اگرکوئی وکیل عدالت میں ان ملزمین کی پیروی کے لئے وکالت نامہ داخل کرتا ہے تو اسے ہرملزم کے لئے پانچ لاکھ روپئے کی رقم ایسوسی ایشن کے پاس جمع کرنی ہوگی، جس کا استعمال پراسیکیوشن کے قانونی اخراجات کے لئے اٹھائے جائیں گے۔
بار ایسوسی ایشن نے کیا سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
اس کے ساتھ ہی بارایسوسی ایشن نے اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کالیکا مشرا نے بتایا کہ 15 وکلا کا خصوصی پینل بھی بنایا گیا ہے، جو ان ملزمین کی سزا دلانے میں تعاون کرے گا۔ ساتھ ہی ٹرسٹ کے باقی عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے بھی درخواست دی جائے گی۔
گوپال رائے کی تصویروائرل
ایس آئی ٹی جانچ میں ٹرسٹ کے اراکین اورعہدیداران کا رول مشتبہ پایا گیا تھا، اس کے باوجود آج ایک تصویروائرل ہو رہی ہے، جس میں گوپال رائے آرتی کرواتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جبکہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں چمپت رائے اورانل مشرا استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اپوزیشن مسلسل اس معاملے میں بی جے پی حکومت اورمندرانتظامیہ کو گھیرے ہوئے ہے۔ الزام لگایا جا رہا ہے کہ ٹرسٹ کے عہدیداران کو حکومت جان بوجھ کربچا رہی ہے۔ جبکہ ان کی نگرانی میں ہی مندرسے چڑھاوا چوری ہوتا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…