قومی

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندرمیں مہاکمبھ کے دوران ہوئی سب سے بڑی چوری، بہنوئی-سالے کی جوڑی نے کیا بڑا گناہ، اب ای ڈی بھی کرے گی جانچ

Ram Mandir Donation Case: رام مندر چڑھاوا چوری کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایودھیا پولیس کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہاکمبھ کے دوران رام مندرمیں سب سے زیادہ چوری ہوئی۔ ایودھیا پولیس اس معاملے کی جانچ کے لئے ای ڈی کو بھی خط لکھے گی۔ پولیس کے مطابق، گرفتار کئے گئے 8 ملزمین میں سے کچھ ملزم کمبھ سے پہلے بھی چھوٹی موٹی چوری کرتے تھے۔ مگرکمبھ کے دوران مندرمیں چڑھاوے اور چندہ کی رقم میں زبردست اضافہ ہوا، جس کا ملزمین نے فائدہ اٹھایا اورمل کربڑی چوری کوانجام دیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ چوری کی پوری سازش سبھی 8 ملزمین نے مل کر رچی تھی۔ جانچ میں سامنے آیا ہے کہ بہنوئی-سالے کی جوڑی لوکش مشرا اورانوکلپ مشرا نے سب سے زیادہ رقم کی چوری کی۔ پولیس کے مطابق، چوری کے پیسوں سے سب سے زیادہ جائیدادیں بھی اسی جوڑی نے خریدیں۔ اب تک کی جانچ میں دونوں سے منسلک تقریباً نصف درجن جائیدادوں کی جانکاری پولیس کوملی ہے۔ ملزمین کے مالی لین دین اورجائیدادوں کی پوری جانچ کے لئے ایودھیا پولیس انکم ٹیکس کی بھی مدد لے رہی ہے۔ جانچ کے دوران اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کچھ ملازمین کے رول بھی پولیس کے شک کے دائرے میں آئی ہے۔

اب معاملے کی جانچ میں ہوگی ای ڈی کی انٹری

ایودھیا پولیس اس معاملے کی جانچ کے لئے ای ڈی کو بھی خط لکھے گی تاکہ منی ٹریل اورمالی لین دین کی گہرائی سے جانچ ہوسکے۔ وہیں، سب سے زیادہ نقد رقم اویناش شکلا کی نشان دہی پربرآمد ہوئی۔ دوسری جانب، چمپت رائے اورانل مشرا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جانچ کی آنچ اب ٹرسٹ کے آپریشنزاورڈونیشن مینجمنٹ سسٹم تک پھیل گئی ہے۔ پولیس پورے نیٹ ورک کی تفتیش کررہی ہے۔

پریاگ راج میں 45-44 دنوں کا مہاکمبھ

واضح رہے کہ پریاگ راج میں مہاکمبھ کی شروعات 13 جنوری، 2025 کوہوئی تھی۔ 26 فروری کو مہاشیوراتری کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔ یہ کل 45-44 دن چلا۔ 60 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اس میں آستھا کی ڈبکی لگائی۔ حالانکہ شروعات میں 45-40 کروڑ کا اندازہ تھا، لیکن دھیرے دھیرے یہ اعدادوشمار بڑھتا ہی گیا۔ آخری دن سب سے زیادہ بھیڑ رہی۔ انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے اسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی میلہ قراردیا گیا۔ اترپردیش کی یوگی حکومت اورانتظامیہ نے بڑے ہی منظم طریقے سے پورا انتظام مکمل کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

2 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

3 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

3 hours ago