قومی

راکھی ساونت نے شوہر عادل درانی پر لگایا ایکسٹرا میریٹل افیئر کا الزام، خاتون کے نام کا بھی کیا انکشاف

راکھی ساونت عام طور پر’متنازعہ کوئن’ کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کافی سرخیوں میں ہیں۔ ایک طرف جہاں راکھی ساونت کی ماں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ وہیں دوسری طرف ٹوٹتی شادی کے افسوس کا ان پرپہاڑہے۔ اپنی شادی کو بچانے کی کوشش میں راکھی ساونت کبھی عادل درانی اوراپنے بیچ کے رشتے کو سب کچھ ٹھیک بتاتی ہیں توکبھی وہ عادل خان درانی کی دوسری گرل فرینڈ ہونے کا انکشاف کرتی ہیں۔

دراصل، ایک انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے بتایا کہ عادل نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ وہ بھی کسی اور عورت کے لئے۔ میرے گھرکو اجاڑنے والی کوئی اورنہیں بلکہ نویدیتا چندیل (تنو) ہے۔ اس نے ہی مجھ سے میرا شوہر چھینا ہے۔

راکھی ساونت، نویدیتا اورعادل درانی کے ریلیشن شپ پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں، نویدیتا میری ہی بلڈنگ کے سی ونگ میں رہتی ہے۔ وہ میرے جم میں ہی جاتی بھی تھی۔ میری میک اپ ڈریسر نے بتایا کہ نویدیتا چندیل کی تین سال پہلے شادی ہوچکی تھی۔ بلکہ میری میک اپ والی نے ہی اسے شادی کے وقت تیار کیا تھا۔ جب میں مراٹھی بگ باس شو سے باہر نکلی، تب مجھے عادل کے کرتوتوں کا پتہ چلا۔

 

اداکارہ نے شوپر لگائے یہ سنگین الزام

اس ویڈیو میں راکھی ساونت نے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عادل نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ تنوکے ساتھ رہیں گے اوروہ راکھی کو چھوڑ رہے ہیں۔ راکھی کہہ رہی ہیں کہ عادل نے انہیں ایک سیڑھی کی طرح استعمال کیا ہے تاکہ وہ اسٹار بن سکیں۔ راکھی ساونت نے اس ویڈیو میں بتایا کہ ایموشنلی، فزیکلی اور مینٹلی طور پر عادل نے استعمال کیا ہے اور ان کا سارا پیسہ لے لیا ہے۔ شادی کے بعد راکھی ساونت کو پتہ چلا کہ عادل پر کئی معاملے چل رہے ہیں اور وہ ایسے بہت سارے کام کر رہے ہیں جو ‘حرام’ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aaron Finch Retirement: ناگپور ٹسٹ سے پہلے آسٹریلیا کو لگا بڑا جھٹکا! کپتان نے اچانک کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایک دوسرے انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بگ باس مراٹھی میں جانے سے پہلے وہ عادل خان درانی کو لاکھوں روپئے دے کرگئی تھیں، جس سے وہ راکھی ساونت کی ماں کا علاج کرواسکیں، لیکن آخر میں انہوں نے اس پیسے کو رکھ لیا۔ راکھی نے اپنی ماں کی موت کا ذمہ دار بھی عادل کو ہی ٹھہرایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago