-بھارت ایکسپریس
Delhi Mayor Election ملک کی راجدھانی دہلی میں ایم سی ڈی میئرالیکشن سے متعلق جاری گھمسان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تیسری بار میئر کا الیکشن ملتوی ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی نے ایک بار پھرسپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سینئروکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں یہ معاملہ رکھتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن الیکشن کے 2 ماہ کے بعد بھی میئر کا عہدہ خالی ہے۔ نامزد کونسلروں کو ووٹنگ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کچھ اراکین کو روکا جا رہا ہے، جس کے بعد چیف جسٹس نے اس مسئلے پر بدھ کے روز سماعت کرنے کی بات کہی ہے۔
میئرالیکشن تنازعہ پر کل ہوگی سماعت
عام آدمی پارٹی نے پیرکے روز ایم سی ڈی میئرعہدے کا الیکشن تیسری بار آگے کے لئے ملتوی کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ اب ہم اس مسئلے کو سپریم کورٹ میں پھر سے اٹھائیں گے۔ اسی پرعمل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی میئر الیکشن سے متعلق منگل کو سپریم کورٹ کے سامنے عرضی داخل کی ہے۔ عدالت نے اس پر سماعت کے لئے بدھ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
بی جے پی پرآئین کی توہین کرنے کا الزام
عام آدمی پارٹی کے لیڈر درگیش پاٹھک نے کہا کہ ایم سی ڈی الیکشن میں ہمیں 134 سیٹیں ملی ہیں۔ بی جے پی کو 104 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ہے، لیکن یہ لوگ بار بار اس موضوع کو اٹھا رہے ہیں، جو آئین کی توہین کرتے ہیں۔ ہم نے ان کے سبھی مطالبات تسلیم کئے، اس کے باوجود ایسا کیا جا رہا ہے۔ تین بار الیکشن ملتوی ہونے کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔ اب ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے دفتر پر بی جے پی کا احتجاج
دوسری طرف میئرالیکشن سے متعلق بی جے پی کی طرف سے عام آدمی پارٹی دفترپر زبردست احتجاج صبح 11 بجے سے جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان مخالف پارٹی کے دفتر کے بیریکیڈ تک پہنچ گئے۔ بی جے پی کارکنان عام آدمی پارٹی کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن موقع پر بڑی تعداد میں دہلی پولیس کے جوانوں نے انہیں دفتر کے اندر نہیں جانے دیا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…