قومی

Amit Shah in Tamil Nadu: ’’تمل ناڈو کے بیٹے سی پی رادھا کرشنن راجیہ سبھا کے چیئرمین بننے جا رہے ہیں‘‘، وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو میں عوام سے کیا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو میں جمعہ کو کہا کہ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کرنا تمل ناڈو کے لیے فخر کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تمل زبان، ثقافت اور قیادت کے احترام کا مظہر ہے۔ بی جے پی کے بوتھ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’میں تمل میں بات نہ کر سکنے پر معذرت خواہ ہوں۔ میں تمل ناڈو کے عوام کو بتانے آیا ہوں کہ سی پی رادھا کرشنن نائب صدر بننے جا رہے ہیں اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اسی طرح پہلے اے پی جے عبدالکلام جی کو صدر بنا کر این ڈی اے نے تمل ناڈو کو فخر بخشا تھا۔‘‘

واضح رہے کہ سی پی رادھا کرشنن نے بدھ کو وزیراعظم مودی کی موجودگی میں نائب صدر کے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کی۔ وہ تمل ناڈو کے تروپور میں 20 اکتوبر 1957 کو پیدا ہوئے۔ وہ دو مرتبہ کوئمبٹور سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وہ جن سنگھ اور بعد ازاں بی جے پی کے پرانے اور سرگرم لیڈر رہے ہیں۔

امت شاہ نے اپنی تقریر میں 130ویں ترمیمی بل 2025 کا بھی بھرپور دفاع کیا، جس کے تحت اگر کوئی وزیراعلیٰ یا وزیراعظم جیل جاتا ہے تو اسے عہدے سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ امت شاہ نے کہا کہ ’’ڈی ایم کے کے کئی وزرا جیسے کے پونموڈی اور سنتھل بالا جی آٹھ آٹھ مہینے جیل میں رہے مگر استعفیٰ نہیں دیا۔ کیا کوئی جیل سے حکومت چلا سکتا ہے؟‘‘ انھوں نے ڈی ایم کے کو نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ’’یہ لوگ اس بل کو کالا قانون کہتے ہیں، لیکن اسٹالن جی، آپ کو یہ کہنے کا حق نہیں کیوں کہ آپ خود کالا کرتوت کرتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

1 hour ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago