قومی

Sanjay Jha becomes JDU’s working president: راجیہ سبھا رکن سنجے  جھا بنے جے ڈی یو کے ورکنگ صدر، بی جے پی کا بڑھایا ٹینشن، کیا یہ بڑا مطالبہ

پٹنہ: دہلی میں جاری جنتا دل یونائیٹڈ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے جھا کو ایک بڑی ذمہ داری دیتے ہوئے پارٹی کا ورکنگ صدر بنایا گیا ہے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں سنجے جھا کے نام کو ورکنگ صدر کے طور پر منظور کیا گیا ہے۔

بہار کے سابق وزیر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ اس میٹنگ میں ایک قائم مقام صدر بنانے کی بات پہلے ہی سے ہو رہی تھی۔ حالانکہ اس میں دو نام سامنے آ رہے تھے۔ آخر کار یہ اہم ذمہ داری سنجے جھا کو سونپی گئی۔ سنجے جھا کو بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان کڑی سمجھا جاتا ہے۔ جھا نے جے ڈی یو کو گرینڈ الائنس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سنجے جھا کے ورکنگ صدر بننے کے بعد ان کا قد بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ، نتیش کمار قومی صدر ہی رہیں گے۔ ایسے میں انہیں ورکنگ صدر بنا کر نتیش کمار نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ اب صرف سنجے جھا جے ڈی یو کا کام دیکھیں گے اور بی جے پی کے ساتھ ان کی دوستی دیر تک چلنے والی ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے جب لَلن سنگھ قومی صدر تھے تو جے ڈی یو عظیم اتحاد کے ساتھ چلی گئی تھی۔ اس کے بعد جب نتیش کمار قومی صدر بنے تو جے ڈی یو پھر سے این ڈی اے کے ساتھ آ گئی۔

وہیں، جے ڈی یو کے قومی ورکنگ صدر بننے کے بعد سنجے جھا نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے نئی ذمہ داری سونپی ہے۔ میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ آنے والے وقت میں مختلف ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہاں بھی ہماری پارٹی الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے کرے گی۔ ہماری پارٹی جھارکھنڈ میں الیکشن لڑے گی۔ ہم بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے بارے میں بھی مرکز سے بات کریں گے۔

بتا دیں کہ جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ہے، جس میں مرکزی حکومت سے بہار کے لیے خصوصی زمرہ کا درجہ (خصوصی ریاست) یا خصوصی پیکیج کا مطالبہ کیا گیا۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔ جے ڈی یو کی میٹنگ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ بہار کو خصوصی درجہ دینے کا طویل عرصے سے انتظار ہے۔ ریاست کی معاشی ترقی کے لیے اس پر فیصلہ لینا بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی اس کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago