Rajya Sabha Election 2024: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی جے پور کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ سونیا آج راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات میں سونیا گاندھی کو راجستھان سے پارٹی کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونیا آج جے پور میں نامزدگی داخل کریں گی۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہو سکتے ہیں۔
کانگریس کی تجربہ کار رہنما سونیا گاندھی 1999 سے مسلسل لوک سبھا کی رکن ہیں۔ فی الحال اتر پردیش کے رائے بریلی لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وہ امیٹھی سے لوک سبھا کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں جائیں گی۔ اس سے پہلے سونیا گاندھی لوک سبھا کی رکن رہ چکی ہیں۔
سونیا گاندھی نے 2019 میں اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری لوک سبھا الیکشن ہوگا۔ کانگریس کرناٹک، تلنگانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنا 8 فروری سے شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 فروری کو ہوگی، امیدوار 20 فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر 27 فروری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اسی دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں- Farmers Protest: ایم ایس پی پر کسانوں سے بات چیت کو تیار، کسانوں کے احتجاج پر ہائی کورٹ میں مرکزی حکومت نے کہی یہ بڑی بات
ان لیڈروں کی مدت کار بھی ہو رہی ہے ختم
مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی مدت کار بھی اپریل میں ختم ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایوان بالا سے استعفیٰ دینے والے کیری لال مینا کی میعاد بھی اپریل میں ختم ہو جائے گی۔ بی جے پی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے مدن راٹھوڑ اور چنی لال گراسیا کو پہلے ہی امیدوار قرار دے دیا ہے۔ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی نے پارٹی قیادت سے ریاست سے راجیہ سبھا کی نشست کے لیے سونیا گاندھی کو نامزد کرنے کی اپیل کی تھی۔ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنا 8 فروری سے شروع ہو گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…