Rajya Sabha Election 2024: اترپردیش کی 10 سیٹوں پر ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی دونوں اپنے اپنے امیدواروں کو جیت دلانے میں مصروف ہیں۔ اس درمیان ایک بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن ستا دل (لوک تانترک) کے صدراوررکن اسمبلی رگھو راج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا بی جے پی کے ساتھ ہی رہیں گے۔ راجا بھیا راجیہ سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی امیدوار کا ساتھ دیں گے۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا الیکشن کے لئے راجا بھیا سے گھرآکرسماجوادی پارٹی اور بی جے پی کے ریاستی صدرنے حمایت مانگی تھی۔ راجا بھیا کے پاس اسمبلی میں دواراکین ہیں اوراپوزیشن کے مزید دواراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔ راجا بھیا نے بی جے پی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بی جے پی امیدوارکا ساتھ دیں گے۔ وہیں اس کے بدلے میں بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن میں راجا بھیا کی پارٹی کے دعوے پر غورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ یوپی کی 10 سیٹوں پرہونے والے راجیہ سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے پہلے 7 اورسماجوادی پارٹی نے تین امیدواراعلان کئے تھے۔ حالانکہ بعد میں بی جے پی نے اپنا 8واں امیدوار اتاردیا، جس کے بعد سے یہ الیکشن بے حد دلچسپ ہوگیا ہے۔ جہاں سماجوادی پارٹی اپنے تیسرے اور بی جے پی اپنے آٹھویں امیدوارکو جتانے کے لئے راجیہ بھیا کو اپنی طرف لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ راجا بھیا سے یوپی بی جے پی کے صدر بھوپیندر چودھری نے بھی ملاقات کی اور اس سے پہلے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدرنریش اتم پٹیل بھی راجا بھیا سے ملاقات کرچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا - ہندوستان اپنے…
پی ایم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ ووٹ ڈالنے وہیل چیئر پر آئے…
پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "سیاست میں بہت کم لوگ ہیں جنہیں سردار منموہن سنگھ…
دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…