Maharashtra Rajya Sabha Election 2024: شیوسینا کی شندے گروپ نے ملند دیوڑا کو راجیہ سبھا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملند دیوڑا جمعرات کو پرچہ نامزدگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا اور شندے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ ملند دیوڑا کے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیاں تھیں، اس درمیان انہیں پارٹی نے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لئے 27 فروری کو الیکشن ہونا ہے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔ ضرورت پڑنے پر 27 فروری کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔
خالی ہوئی ہے راجیہ سبھا کی 6 سیٹیں
مہاراشٹرسے وزیرمملکت وی مرلی دھرن، ایم ایس ایم ای وزیرنارائن رانے، سابق مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیر، کانگریس لیڈر کمارکیتکر، این سی پی لیڈروندنا چوہان اور شیو سینا (یوبی ٹی) لیڈرانل دیسائی کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ بی جے پی نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آئے اشوک چوہان، میدھا کلکرنی اور اجیت گوپچھڑے کو راجیہ سبھا کے لئے امیدواربنایا ہے۔ کانگریس نے دلت لیڈر چندرکانت ہنگوڑے کو امیدواربنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں شرد پوار گروپ کی این سی پی اور ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا نے اب تک اعلان نہیں کیا ہے۔
مہاراشٹر میں شیو سینا اوراین سی پی میں ٹوٹ کے بعد پہلی بارراجیہ سبھا کے لئے الیکشن ہو رہے ہیں۔ ایسے میں نتائج کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان اور بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اشوک چوہان کے ساتھ کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی ہیں۔ اشوک چوہان نے کہا کہ آج بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ کل بھی بی جے پی کی ہی حکومت رہے گی۔ میں اپنے سیاسی تجربے کا استعمال کروں گا۔ ناندیڑ سے 2 لوگوں کو راجیہ سبھا بھیجا جا رہا ہے۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے۔ آنے والے دنوں میں لوک سبھا کا بھی رکن پارلیمنٹ بی جے پی سے ہی ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…