قومی

Jagdeep Dhankhar warns Derek O’Brien: ’’اگر یہی حرکت دہرائی تو باہر کا دروازہ دکھا دیا جائے گا…‘‘، راجیہ سبھا چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کو کیا خبردار

ونیش پھوگاٹ کے اولمپکس سے باہر ہونے کو لے کر آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ دراصل اپوزیشن لیڈر کھڑگے نے راجیہ سبھا میں یہ مدعا اٹھانے کی کوشش کی، لیکن چیئرمین نے اس کی اجازت نہیں دی۔ جب ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے اس مدعے پر بات کرنا چاہی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے انہیں خبردار کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ اگر انہوں نے یہی حرکت دہرائی تو انہیں دروازہ دکھا دیا جائے گا۔

چیئرمین نے کہا، ’’پورا ملک ونیش کے لیے غمزدہ ہے، ہر کوئی غمزدہ ہے۔ اس پر سیاست نہ کریں۔ ہم انہیں وہ سب کچھ دیں گے جو میڈل جیتنے والے کو ملنا چاہیے۔ ہم انہیں مکمل سپورٹ کریں گے لیکن آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پر سیاست نہ کریں۔ اس پر اپوزیشن کانگریس-ٹی ایم سی اور دیگر نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد چیئرمین دھنکھڑ غصے میں آگئے اور کہا کہ معزز اراکین، اس مقدس ایوان کو انتشار کا مرکز بنانا، ہندوستانی جمہوریت پر حملہ کرنا، اسپیکر کے وقار کو داغدار کرنا، جسمانی طور پر چیلنج کرنے والا ماحول بنانا، یہ غیر اخلاقی حرکت نہیں ہے۔ بلکہ یہ وہ رویہ ہے جو ہر حد کو پار کرتا ہے۔

انہوں نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ شور مچا رہے ہیں۔ آپ اسپیکر کی نشست کی طرف کیسے چیخ سکتے ہیں؟ چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سے کہا کہ میں آپ کے رویے کی مذمت کرتا ہوں۔ آپ کا رویہ ایوان میں سب سے گندا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے ڈیرک اوبرائن کو خبردار کیا کہ اگر آپ نے اپنا رویہ بہتر نہ کیا تو اگلی بار آپ کو ایوان سے باہر نکال دیا جائے گا۔ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوری اپوزیشن نے ایوان نے واک آؤٹ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ایوان اس وقت ملک کی حکمران جماعت کے صدر کو یہاں دیکھ رہا ہے۔ یہ ایوان اس وقت اپوزیشن پارٹی کے قومی صدر کی موجودگی بھی دیکھ رہا ہے۔ کانگریس کے سب سے سینئر لیڈر بھی اس ایوان کے رکن ہیں، جسے میں حالیہ دنوں میں دیکھ رہا ہوں اور جس طرح سے انہوں نے الفاظ کے ذریعے، خطوط کے ذریعے، اخبارات کے ذریعے چیلنج کیا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ کتنے غلط تبصرے ہوئے ہیں۔ مجھے یہ چیلنج نہیں کیا جا رہا، یہ چیلنج چیئرمین کے عہدے کیا جا رہا ہے۔ یہ چیلنج اس لیے کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس عہدے پر فائز شخص اس لائق نہیں ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Karnataka Accident: کرناٹک کے اتر کنڑ ضلع میں دردناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک، 17 زخمی، کئی کی حالت تشویشناک

پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…

21 minutes ago

India’s annual coffee exports: گزشتہ 4 سالوں میں ہندوستان کی کافی کی سالانہ برآمدات دوگنی ہوکر $1.3 بلین ہوگئی

ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…

42 minutes ago

Bokaro Encounter: جھارکھنڈ کے بوکارو میں انکاؤنٹر، سیکورٹی فورسز نے دو نکسلیوں کو کیا ڈھیر، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…

51 minutes ago

Govt disburses ₹1,596 cr in six PLI schemes: حکومت نے رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران چھ پی ایل آئی اسکیموں میں 1,596 کروڑ روپے کئے تقسیم

حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…

53 minutes ago

Delhi Elections 2025: مسلم اکثریتی مٹیا محل میں ’امیدوار‘ اہم، بی جے پی اورکانگریس کیلئے ’عآپ‘ بڑا چیلنج

2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…

1 hour ago