قومی

Rajpal Yadav’s Financial Dispute: راج پال یادو کی مشکلات میں اضافہ، 16.61 کروڑ روپے کے قرض کی وصولی کے لیے بینک نے جائیدادوں پر چسپاں کیا نوٹس

ممبئی: بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ چیک باؤنس معاملے میں قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے اداکار کے خلاف سینٹرل بینک آف انڈیا نے قرض کی وصولی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ بینک نے اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں واقع ان کی دو جائیدادوں پر نیلامی کا نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینٹرل بینک آف انڈیا کی ممبئی شاخ کے ریکارڈ کے مطابق راج پال یادو پر 16 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار روپے کا قرض واجب الادا ہے۔ قرض کی وصولی کے لیے بینک نے رہن رکھی گئی جائیدادوں کو اپنے قبضے میں لے کر نیلامی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

16.61 کروڑ روپے کا قرض، دو جائیدادیں نیلامی کیلئے تیار

بینک کی جانب سے جن جائیدادوں کو نیلام کیا جا رہا ہے ان میں شاہجہاں پور شہر میں واقع ایک جائیداد اور ایک دیہی علاقے میں واقع کھیت اور مکان شامل ہیں۔ ان دونوں جائیدادوں کی ریزرو قیمت 3 کروڑ 19 لاکھ 26 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بینک کے مطابق ان جائیدادوں کی ای نیلامی 9 ستمبر 2026 کو کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق راج پال یادو نے یہ قرض اپنی فلم ’’اتا پتا لاپتا‘‘ کی تیاری کے لیے حاصل کیا تھا۔ تاہم فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت نہ ہوسکی، جس کے باعث قرض کی اقساط بروقت ادا نہیں کی جا سکیں اور سود بڑھتے بڑھتے مجموعی رقم 16 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔

اہلیہ اور والدہ کی جائیدادیں بھی رہن

قرض لیتے وقت راج پال یادو نے اپنی اہلیہ رادھا یادو اور والدہ گوداوری یادو کی جائیدادیں بھی بطور ضامن رہن رکھی تھیں۔ اسی بنیاد پر بینک ان جائیدادوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہجہاں پور کے علاوہ ممبئی میں واقع ان کی بعض دیگر جائیدادوں کے سلسلے میں بھی قرض کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کے ایک مقدمے میں راج پال یادو کو قصوروار قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago