نئی دہلی : مہاراشٹر میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ بالاصاحب ٹھاکرے کا بہت احترام کرتے ہیں، لیکن جس طرح سے ادھو ٹھاکرے نے اقتدار کی خاطر اصولوں کو ایک طرف رکھ دیا ہے، اس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں ادھو ٹھاکرے سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بہتر انسان وہ ہے جو مصیبت آنے پر اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرتا ہے، تاہم آپ نے کیا کیا ہے؟ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کانگریس نے جس جس کو گلے لگا یا ہے اس کا ڈ وبنا یقینی ہے ۔ “
خبر رساں ایجنسی ‘اے این آئی’ کے مطابق وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ادھو ٹھاکرے سے کہا کہ، ” نہ تو آپ کو بانٹنا ہے اورنہ ہی بٹنا ہے، پورے ملک کو متحد ہو کر ایک ساتھ رہنا ہے۔اگر ہم بٹنے سے بچیں گے تو ترقی کی طرف بڑھیں گے اور ایک ترقی یافتہ ملک اور ترقی یافتہ مہاراشٹر بنائیں گے۔ اس عزم کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ اب اگر ہم راہل گاندھی کو سننے لگیں۔ راہل گاندھی اپنی محبت کی دکان میں نفرت کا سامان بیچتے ہیں۔ اگر میں نے پہلی بار کسی کو محبت کی دکان پر نفرت کا سامان بیچتے دیکھا ہے تو وہ راہل گاندھی ہیں۔
کانگریس غریبی ختم نہیں کر سکی
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مہاراشٹر اورجھارکھنڈ میں بی جے پی کو ملنے والی عوامی حمایت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومت بننا یقینی ہے اور سیاسی تجزیہ کار بھی اس پر متفق ہیں۔ کانگریس کی ہر حکومت نے غریبی مٹانے کا نعرہ دیا لیکن 52-54 سال تک ریاست اور مرکز میں برسراقتدار رہنے کے باوجود وہ غربت کو ختم نہیں کر سکی۔ 2014 کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، صرف پچھلے چند سالوں میں، 25 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے باہر آئے ہیں۔
راہل گاندھی عوام میں پھیلار رہے ہیں کنفیوژن
وزیر دفاع نے کہا، پہلے خواتین کو صرف ضلع پنچایتوں، نگرپنچایتوں اور میونسپل کارپوریشنوں میں ریزرویشن ملتا تھا۔ اب مرکز کی مودی حکومت نے ناری شکتی وندن ایکٹ بل پارلیمنٹ میں پاس کیا ہے جس کے بعد خواتین کو پارلیمنٹ اور اسمبلی میں 33 فیصد ریزرویشن ملے گا۔ راہل گاندھی لال رنگ کی کتاب لے کر گھومتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ آئین ہے، وہ عوام میں کنفیوژن پھیلاتے ہیں اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
‘کانگریس نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو کبھی اتنا احترام نہیں دیا’
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کانگریس نے ملک پر کئی دہائیوں تک حکومت کی، لیکن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو وہ عزت نہیں دی جس کے وہ حقدار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بابا صاحب کو بھارت رتن دے کر ان کی عزت افزائی کی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈر آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ مہاراشٹر کی ترقی کیسے کریں گے؟ مہا وکاس اگھاڑی کے لیے ممبئی اور پورا مہاراشٹر ایک اے ٹی ایم کی طرح ہے جس سے وہ صرف پیسے نکالنا چاہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…