نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا پہنچے۔ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ 16 سے 21 نومبر تک نائجیریا، برازیل اور گیانا کے تین ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ 17 سالوں میں اس مغربی افریقی مما لک کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
وزیر اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں نائجیریا میں ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی برازیل میں جی -20 لیڈروں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے پر، وزیر اعظم گیانا کے سرکاری دورے پر ہوں گے، یہ 50 سال سے زیادہ عرصے میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا جنوبی امریکی ملک کا پہلا دورہ ہے۔
نائجیریا کے صدر نے کیا استقبال
نائجیریا کے صدربولا احمد تینوبو نے ابوجا ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ وفاقی دارالحکومت علاقہ کے وزیر نیسم ایزینو وائیک نے وزیر اعظم مودی کو ابوجا شہر کی چابیاں پیش کیں۔ یہ چابی نائیجیریا کے لوگوں کے ذریعہ پی ایم مودی کو دیئے گئے اعتماد اور احترام کی علامت ہے۔
صدر ٹینوبو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، “آپ کا شکریہ، صدر تینوبو۔ میں کچھ دیر پہلے نائجیریا پہنچا ہوں۔ میں پرتپاک استقبال کے لیے شکر گزار ہوں۔ میری خواہش ہے کہ یہ دورہ ہمارے ملکوں کے درمیان دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔ “
ہندوستانی برادری نے بھی کیا گرمجوشی سے استقبال
ابوجا ہوائی اڈے پر جمع ہندوستانی کمیونٹی نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے مزید ٹویٹ کیا، “نائیجیریا میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے اس قدر گرمجوشی سے استقبال کرنا دل کو چھونے والا ہے!”
نائیجیریا کے صدرنے کہی یہ بات
اس سے قبل نائجیریا کے صدر نے کہا تھا کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، “ہماری دو طرفہ بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا اور اہم شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہوگا۔ وزیر اعظم مودی، نائجیریا میں خوش آمدید”۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…