-بھارت ایکسپریس
Rajnath Singh News: مدھیہ پردیش کے سنگھرولی میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج راہل گاندھی گھوم گھوم کر کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں نفرت ہی نفرت ہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کون کر رہا ہے؟ ان کو کہاں نفرت دکھائی دے رہی ہے؟ کانگریس کے لوگ ساری دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اترپردیش میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا خطاب دیکھیں۔ وہ جو کھل کر نفرت پھیلا رہے ہیں اورلوگوں کے قتل کرنے کی بات کر رہے ہیں، آپ نے ان کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولا۔ ہمیں یہ امید نہیں تھی۔
وہیں دوسری طرف جموں میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے کہا کہ وہ (مرکز) سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ ہم نے اتنے لوگ مار گرائے، لیکن ثبوت کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہاں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتی، یہاں پریشانی کا حل نہیں نکالنا چاہتی۔ یہ پریشانی قائم رکھنا چاہتی ہے تاکہ کشمیر فائل جیسی فلمیں بنتی رہیں اور لوگوں میں ہندو-مسلمان میں نفرت پھیلاتے رہیں….۔
جموں وکشمیر کے ستواری میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ملک کو روزگار صرف چھوٹے تاجراور متوسط طبقہ کے کاروبار ہی دے سکتے ہیں، ملک کے 3-2 بڑے صنعت کار نہیں، اس لئے ہندوستان میں بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ ہندوستان کی پوری رقم 3-2 صنعت کاروں کی جیب میں جا رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…