گجرات کے راجکوٹ میونسپل کارپوریشن (آر ایم سی) کی جانب سے فروری 2026 میں تین روز تک چلائی گئی تجاوزات مخالف مہم اب اپنے اخراجات کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ مہم کے دوران چائے، ناشتے اور پینے کے پانی پر ہونے والے خرچ کا بل سامنے آنے کے بعد حکام بھی حیرت میں پڑ گئے ہیں۔
47 لاکھ روپے کا بل
ذرائع کے مطابق پریم وتی ریسٹورنٹ نے میونسپل کارپوریشن کو تقریباً 47 لاکھ روپے کا بل بھیجا ہے۔ بل کے مطابق تین دن کے دوران 21 ہزار کپ چائے، 21 ہزار گلاس لیموں شربت (شکنجی)، سات لاکھ روپے کے گانٹھیا اور جلیبی جبکہ ڈھائی لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔دستاویزات کے مطابق صرف کھانے اور ناشتے پر 27 لاکھ روپے خرچ دکھائے گئے ہیں، جبکہ پینے کے پانی کا بل 12 لاکھ 40 ہزار روپے بتایا گیا ہے۔
بل پر اٹھے سوالات
شہریوں کی جانب سے بلوں کا جائزہ لینے پر کئی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ پانچ روپے قیمت والی منرل واٹر کی بوتل کا بل آٹھ روپے فی بوتل کے حساب سے میونسپل کارپوریشن کو پیش کیا گیا۔ اس انکشاف کے بعد کارپوریشن کی مستقل کمیٹی نے فی الحال ادائیگی روک دی ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
افسران اور ملازمین نے کیا کھایا؟
بل کے مطابق مہم کے دوران افسران کے لیے کاجو کی مٹھائی، کھجور رول، ویفر اور سموسے کا انتظام کیا گیا، جبکہ ملازمین کو گانٹھیا، جلیبی، پوہا، چائے، لیموں شکنجی اور چھاچھ فراہم کی گئی۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ مہم تجاوزات ہٹانے کے لیے تھی یا پھر کسی پکنک کا اہتمام۔
تین دن کی مہم میں ہزاروں اہلکار شریک
راجکوٹ کے جنگلیشور علاقے میں چلائی گئی اس کارروائی میں تقریباً پانچ ہزار افسران، ملازمین اور پولیس اہلکار شریک ہوئے تھے، جبکہ 250 مشینیں بھی استعمال کی گئی تھیں۔ تین روزہ مہم کے دوران 181 مکانات اور 6 مساجد کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس پورے معاملے پر اب اخراجات اور بلوں کی شفافیت کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…