قومی

Rajeshwar Singh’s reply to Akhilesh Yadav: یوگی حکومت کو نشانہ بنارہے تھے اکھلیش، سروجنی نگر کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے دکھادیا آئینہ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایک بار پھر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کو نشانہ بنایاہے۔ جب سابق سی ایم اکھلیش یادو نے بنتھرا قتل عام سے لے کر بلیا میں رشوت لینے والے پولیس والوں تک کے مختلف مسائل پر بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائے تو سروجنی نگر کے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایکس  اکاونٹ پر اکھلیش  یادو کو آڑے ہاتھوں لیا۔اور انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔

رکن اسمبلی  راجیشور سنگھ نے اکھلیش یادو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو جی،آپ کے دور میں اتر پردیش قتل اور ڈکیتی کے لیے مشہور تھا، یہاں روزانہ اوسطاً 13 قتل ہوتے تھے، 5 سالوں میں 25 ہزار قتل۔تب حکومت مافیا چلا رہی تھی،اس لئےیوپی قتل کے معاملے میں پورے ملک میں نمبر 1 پرتھا۔آج آپ ایک المناک واقعہ پر سیاست کرنا چھوڑ دیں، آپ ایک سینئر لیڈر ہیں، ایک افسوسناک واقعہ پر بیان دے کر معاشرے میں نفرت اور تفرقہ پھیلانا درست نہیں،اس پر آپ کو حساس ہونا چاہیے۔میرا مشورہ ہے کہ اپنی صوابدید کا استعمال کریں، کچھ مایوس ہارے ہوئے مقامی ٹکٹ کے متلاشیوں اور انتخابی طفیلی سیاست دانوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

سروجن نگر میں ایک نوجوان کی دردناک موت میرے سروجنی نگر خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ہم پراعتماد ہیں،وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ  ناتھ کے دور میں ہر مجرم کو مناسب سزا ملی ہے اور اگے بھی ملے گی۔حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے غفلت برتنے والے افسران کو معطل کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔نہ کوئے بچا ہے، نہ کوئی بچے گا،حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے،یوگی جی کی حکومت میں انصاف ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago