بھارت ایکسپریس–
ملک کے کئی محکموں جیسے تعلیم، صحت اور عدالت میں ملازمین کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ کئی مقامات پر آدھی سے زیادہ آسامیاں خالی پڑی ہیں۔لیکن راجستھان اردو اکادمی کا معاملہ ایک قدم اور آگے ہے۔ یہاں اتنی زیادہ آسامیاں خالی ہیں کہ اردو اکادمی بند ہونے کے دہانے پر ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راجستھان اکیڈمی میں تمام عہدے خالی پڑے ہیں۔ یہاں کے دفترپر تالا لگا ہوا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس کا الزام کس کے سر پر تھوپا جائے۔ اردو سے محبت کے فرضی دعویداروں کے یا پھر حکومت یا انتظامیہ کے افسران کے؟ الزام اورالزام کے جواب میں پھر الزام کا سلسلہ شروع ہوگا۔ نئی نئی باتیں ہونگی اور یہ باتیں نہ جانے کتنی دور جا یئنگی بھی یا نہیں،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ تاہم یہاں پر یہ سوال ضرور ہے کہ ہندوستان کے دستور سے تسلیم شدہ 22 زبانوں میں سے ایک اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے کھولا گیا ادارہ ’ راجستھان ارود اکادمی’ اپنوں کی عدم دلچسپی اور انتظامی امور کے افسران کی بے توجہی کے سبب بند ہونے کے دہانے پر ہے ۔
اردو اکیڈمی کو تالہ لگا دیا گیا۔
راجستھان کے جھلانہ میں واقع راجستھان اردو اکیڈمی کو تالہ لگا دیا گیا ہے۔ یہاں ہر کمرہ بند ہے۔ اب یہاں کوئی دفتر نہیں کھلے گا۔ یہاں کا اکلوتا ملازم 30 جون کو ریٹائر ہوچکا ہے۔ راجستھان اردو اکادمی 45 سال پہلے 1979 میں قائم ہوئی تھی۔ اس اکیڈمی کو کھولنے کا مقصد اردو زبان و ادب کی ترقی ہے۔ یہ اکیڈمی آرٹ، ادب، ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبہ کے تحت آتی ہے۔ اس اکیڈمی میں سیکرٹری کی 1، اکاونٹنٹ کی 1، سینئر کلرک کی 1، جونیئر کلرک کی 2 سمیت متعدد عہدے خالی پڑے ہیں ۔
30 جون سے پہلے یہاں کام کرنے والا واحد ملازم سینئر کلرک ساجد خان تھا۔ وہ اکیڈمی کھولتے تھے لیکن اب وہ بھی 30 جون کو ریٹائر ہو گئے۔ اس کے بعد اکیڈمی کو تالہ لگا دیا گیا۔ اب یہاں کوئی ملازم نہیں بچا۔
مسکراتے رہیے
راجستھان اکیڈمی کے تین کمروں کو تالے لگے ہوئے ہیں لیکن یہاں ایک کاغذ پر ایک پیغام لکھا ہوا ہے جو لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔ اس پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’مسکرائیے کہ آپ اردو اکادمی میں ہیں۔ ‘‘
بھارت ایکسپریس–
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…